- طالبان نے بشام حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا
- ہنی ٹریپ کا شکار واپڈا کا سابق افسر کچے کے ڈاکوؤں کی حراست میں جاں بحق
- پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو مکمل سائیڈ لائن کردیا
- پروازوں کی بروقت روانگی میں فلائی جناح ایک بار پھر بازی لے گئی
- عالمی بینک کی معاشی استحکام کے لیے پاکستان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی
- سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک
- وزیراعظم کا ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سفاک ماموں نے بھانجے کو ذبح کردیا
- 9 مئی کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، صدر
- وزیراعلیٰ پنجاب کی وکلا کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل
- پہلے مارشل لا لگانے والے معافی مانگیں پھر نو مئی والے بھی مانگ لیں گے، محمود اچکزئی
- برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار
- کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
مسلم لیگ (ن) کے پارٹی الیکشن، نوازشریف بلامقابلہ صدرمنتخب
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے پارٹی انتخابات کےلیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال جاری ہے جس کے تحت صدارت کے لیے وزیر اعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور ہوگئے ہیں۔
اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے پارٹی الیکشن کے سلسلے میں چوہدری جعفر اقبال کی سربراہی میں مقرر کمیشن نے مختلف عہدوں کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی، جانچ پڑتال کے دوران پارٹی کے صدارتی امیدوارعبدالقادربلوچ کے کاغذات مسترد ہوگئے جس کے باعث وزیراعظم نواز شریف پارٹی کے بلامقابلہ صدرمنتخب ہوگئے۔
اس کے علاوہ سرتاج عزیز، چنگیزمری، امداد چانڈیو، یعقوب ناصر، سرانجام خان اورسکندرحیات سینئرنائب صدورجب کہ راجا ظفرالحق بلامقابلہ چیئرمین منتخب، سینیٹرپرویزرشید بلامقابلہ سیکرٹری مالیات، مشاہد اللہ خان سیکریٹری اطلاعات جب کہ احسن اقبال بلامقابلہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے قوانین کے تحت انتخابات میں حصہ لینے والی ہرجماعت پر4 برسوں میں ایک بار پارٹی الیکشن کرانا لازمی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔