بیرون ملک کے ماہر نے اورینج لائن منصوبہ قومی ورثے کیلیے شدید نقصان دہ قراردیدیا

ویب ڈیسک  جمعرات 1 دسمبر 2016
بیرون ملک کے ماہر نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ فوٹو؛ فائل

بیرون ملک کے ماہر نے اپنی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔ فوٹو؛ فائل

 لاہور: ملك كے ماہر نے اورینج ٹرین منصوبے کو قومی ورثے کے لیے شدید نقصان دہ اورانٹرنیشنل قوانین كی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اپنا مؤقف سپریم كورٹ كو جمع كروا دیا۔

حكومت پنجاب كا لاگت كے اعتبار سے سب سے بڑا منصوبہ اورنج ٹرین جس كی وجہ سے قومی ورثہ كو پانچ مقامات پر شدید نقصان ہونے كے پیش نظر نیسپاك سمیت انٹرنیشنل ماہرین نے اس كی مخالفت كی اوركیس ہائی كورٹ سے سپریم كورٹ تك پہنچ گیا تاہم اب بیرون ملک کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر رابن نے منصوبے کو قومی ورثے کے لیے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی۔

ذرائع كے مطابق پروفیسر رابن نے اپنی رپورٹ میں لكھا ہے كے اورنج ٹرین منصوبے سے نہ صرف انٹرنیشنل قوانین كی خلاف ورزی ہوگی جب كہ اس كے روٹس میں آنے والے قومی ورثے كو بھی شدید نقصان پہنچے گا، قومی ورثے كو مزید مخفوظ بنایا جائے اوراس كے اردگرد تجاوزات كو ختم كروایاجائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔