- طالبان نے بشام حملے میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا دعویٰ مسترد کردیا
- ہنی ٹریپ کا شکار واپڈا کا سابق افسر کچے کے ڈاکوؤں کی حراست میں جاں بحق
- پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو مکمل سائیڈ لائن کردیا
- پروازوں کی بروقت روانگی میں فلائی جناح ایک بار پھر بازی لے گئی
- عالمی بینک کی معاشی استحکام کے لیے پاکستان کو مکمل حمایت کی یقین دہانی
- سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک
- وزیراعظم کا ملک میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان
- لاہور میں سفاک ماموں نے بھانجے کو ذبح کردیا
- 9 مئی کے ذمہ داران کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرانا چاہیے، صدر
- وزیراعلیٰ پنجاب کی وکلا کے خلاف طاقت استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کے خلاف مہم پر توہین عدالت کی کارروائی کیلئے بینچ تشکیل
- پہلے مارشل لا لگانے والے معافی مانگیں پھر نو مئی والے بھی مانگ لیں گے، محمود اچکزئی
- برطانیہ میں خاتون ٹیچر 15 سالہ طالبعلم کیساتھ جنسی تعلق پر گرفتار
- کراچی میں گرمی کی لہر، مئی کے اوسط درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا
- زرمبادلہ کی مارکیٹوں میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم
- سائفر کیس: انٹرنیٹ پرموجود لیکڈ آڈیوز کو درست نہیں مانتا، جسٹس گل حسن اورنگزیب
- عمران خان نے چئیرمین پی اے سی کے لیے وقاص اکرم کے نام کی منظوری دیدی
- سوال پسند نہ آنے پر شیرافضل مروت کے ساتھیوں کا صحافی پر تشدد
- مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان
- کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے نئی ویکسین کی آزمائش
بنچ، کرسی یا منجی، جو بھی بنے پاناما کا مسئلہ حل ہوگا، چوہدری شجاعت
لاہور: مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ اب بنچ بنے ، کرسی بنے یا منجی ،پاناما کا مسئلہ حل ہوکر رہے گا۔
لاہور میں کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت نے کہا کہ انہوں نے کبھی اقلیت کا لفظ استعمال نہیں کیا ، ہم سب پاکستانی ہیں، سب کو اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہونا چاہیے، ملک کو چیلنجز کا سامنا ہے حکومت عوام کو ساتھ لے کر چلے، حکومت عوام کو ساتھ لے کر چلے گی تو ہی کامیاب ہوگی، جوجماعت عوام کے حق میں فیصلہ کرے گی اس کےساتھ ہوں گے۔
پاناما لیکس کی تحقیقات سے متعلق مسلم لیگ (ق) کے صدر کا کہنا تھا کہ انسداد ندعنوانی کا دن وہی مناتے ہیں جو کرپشن میں ملوث ہوتے ہیں، ہمارے لیے ملک سب سے پہلے ہے اور پھر عوام ہیں لیکن وزیر اعظم نے ذاتی مفاد کو قومی مفاد پر ترجیح دی۔ عمران خان اور پیپلزپارٹی عوام کے لیے نکلیں گے تو ہم بھی ان کا ساتھ دیں گے ، اب بنچ بنے، کرسی بنے یا منجی، پاناما لیکس سے متعلق فیصلہ ہوکر رہے گا۔ ہم قوم کو پاناما لیکس کا معاملہ بھولنے نہیں دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔