آج پورا دن پڑا ہے دیکھتے ہیں توقیر صادق پاکستان کب آتا ہے، سپریم کورٹ

ویب ڈیسک  جمعرات 31 جنوری 2013
توقیر صادق کو گرفتار کرلیا ہے، یو اے ای سے حوالگی کے لئے دستاویزات تیار کی جارہی ہیں۔  ایف آئی اے ڈائریکٹر لیگل فوٹو: فائل

توقیر صادق کو گرفتار کرلیا ہے، یو اے ای سے حوالگی کے لئے دستاویزات تیار کی جارہی ہیں۔ ایف آئی اے ڈائریکٹر لیگل فوٹو: فائل

اسلام آ باد: سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ شواہد سے لگتا ہے کہ 82 ارب روپے کی کرپشن میں ملوث توقیر صادق پاکستان نہیں آئے گا آج سارادن اور رات پڑی ہے، عدالت دیکھے گی کہ نیب ،ایف آئی اے اور دیگر اداروں نے اس حوالے سے کیا کیا اور کیا نہیں کیا ۔

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں اوگرا عملدرآمد کیس میں توقیر صادق کی گرفتاری کے حوالے سےسماعت جاری ہے، دوران سماعت ایف آئی اے کے ڈائریکٹر لیگل نےبتایا کہ توقیر صادق کو گرفتار کرلیا ہے، یو اے ای سے حوالگی کے لئے دستاویزات تیار کی جارہی ہیں۔

اس موقع پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ میں ابھی بتا دیتا ہوں کہ حوالگی کی دستاویزات تیار نہیں ہوں گی، پاکستان اور یو اے ای میں حوالگی کا معاہدہ ہی نہیں اس طرح تو توقیر صادق 25 سال تک پاکستان نہیں آئے گا، انہوں نے کہا کہ یہ حوالگی کا معاملہ ہی نہیں، ڈی پورٹ کرنے کا معاملہ ہے۔

نیب کے تفتیشی افسر نےبتایا کہ توقیر صادق نے النوربیکرزپر بطورکیشئیر3 سال کا ویزا لگوایا جو کینسل کردیا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ انٹرپول میں پاکستان کے نمائندے جاوید سے متعدد باررابطہ کرنے کی کوشش کی مگراس نے فون نہیں اٹھایا، توقیرصادق یو اے ای میں لیبرایمپلائمنٹ کا کاروبارکررہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔