- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
نواز شریف کو آصف زرداری کے سہارے کی ضرورت نہیں، رانا ثنااللہ
لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے کسی ملاقات کی بات نہیں کی اور نا ہی انہیں آصف زرداری کے سہارے کی ضرورت ہے۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کا بروقت انعقاد جمہوریت کی جب کہ جمہوریت بچانا وقت کی اہم ضرورت ہے، اگر آصف زرداری اس راستے میں رکاوٹ بنے تو یہ داغ پیپلزپارٹی کبھی دھو نہیں سکے گی۔ سابق صدر اپنے مفاہمت کی سیاست کے ورثے کا لحاظ کریں، اٗن کا رویہ ذاتی ناراضگی یا کسی کو خوش کرنے کے لیے ہے، وہ کسی اور کی نہیں جمہوریت کی اینٹ سےاینٹ بجا رہے ہیں۔ نوازشریف نے کسی سے ملنے کا ذکر نہیں کیا، نوازشریف کسی سے ملنا چاہتے ہیں تو صرف جمہوریت اور بروقت الیکشن کے لیے، انہیں آصف زرداری کے سیاسی سہارے کی ضرورت نہیں۔
وزیرقانون کا کہنا تھا کہ اسلام آباد دھرنے والوں کا کوئی سیاسی مطالبہ نہیں ہے، ہم دھرنے کا پر امن حل اور اسے طاقت استعمال کئے بغیر ختم کرنے کے خواہشمند ہیں، اسی لئے ہمارے کئی بار مذاکرات ہوئے، راجا ظفر الحق کی کمیٹی پر سب کو اعتماد ہے، امید ہے کہ ایک ہفتے میں مثبت پیش رفت ہوگی۔
چئیرمین تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ غیر جمہوری قوتیں عمران خان کے آقا اور عمران خان غیر جمہوری قوتوں کے آلہ کار ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔