- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
پلاسٹک سرجری کے بعد ماں نے بیٹے کو پہچاننے سے انکار کردیا
بنکاک: تھائی لینڈ میں ایک دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لڑکے نے پلاسٹک سرجری کے بعد والدہ کو چہرہ دکھایا تو انہوں نے اسے پہچاننے سے انکار کردیا۔
22 سالہ نوپاجت مونلن کا ایک جبڑا پیدائشی طور پر ٹیڑھا تھا اور اس کے چہرے پر دیگر خامیاں بھی تھیں جب کہ اسکول سے لے کر کالج تک اس کے ساتھی اس سے کتراتے تھے اوروہ لوگوں کے مذاق سے تنگ آچکا تھا۔
اس کی خوش قسمتی کہ اسے تھائی لینڈ کے ایک ایسے ٹی وی شو کے لیے منتخب کرلیا گیا جس میں شامل لوگوں کی مفت پلاسٹک سرجری کرکے ان کے تمام نقائص دور کئے جاتے ہیں ۔ اس شو کا نام ’لیٹ می ان‘ ہے جس میں لوگوں کی زندگی بہتر بنائی جاتی ہے۔
نوپاجت مونلن کے جبڑوں ، چہرے اور دیگر خدوخال کے کئی آپریشن کئے گئے، یہاں تک کہ پیشانی اور آنکھوں کے اطراف کو بھی آپریشن سے گزارا گیا اور یوں وہ ایک نئی شخصیت بن کر سامنے آیا جس سے دنیا حیران ہے۔ اس کے بعد اس کی جلد کو کئی مراحل سے گزار کر ہموار کیا گیا، اس کے بعد اسے 3 ماہ آرام کرایا گیا اور وہ ایک ایسے روپ میں سامنے آیا کہ اس کی ماں نے بھی اسے پہچاننے سے انکار کردیا۔
نوپاجت مونلن نے اپنی والدہ کے پاس جاکر کہا کہ ’ ماں میری طرف دیکھئے کیا، آپ مجھے پہنچانتی ہیں؟ اس پر ماں نے کہا کہ ’ کیا یہ تم ہی ہو؟ کیا واقعی تم ہو؟ پھر وہ بہت دیر تک اپنے بیٹے کا چہرہ دیکھتی رہیں اور آخر میں اس کی آواز اور اس کے چہرے پر سرجری کے ہلکے نشانات سے اسے پہچان لیا۔
شو میں نوپاجت مونلن نے بتایا کہ وہ خود بھی بہت اچھا محسوس کررہا ہے ۔ لوگوں اور معاشرے نے مجھے قبول نہیں کیا اور اب لوگ میرے پاس آتے ہیں اور میرے دوست بن رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔