- بلوچستان سے پنجاب کوئلہ لے جانے والے ٹرکوں پر فائرنگ، ایک ڈرائیور جاں بحق متعدد زخمی
- عدلیہ مخالف مہم، رؤف حسن اور شعیب شاہین کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر
- کراچی: رینجرز کا سی ٹی ڈی کے دفتر پر چھاپہ، دو اہلکار گرفتار
- کراچی میں میٹرک کے امتحانات کے التوا سے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات متاثر ہونے کا خدشہ
- سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ جیل سے رہا
- خیبرپختونخوا حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ 24 مئی کو پیش کرنے کا فیصلہ
- پاکستان کی ٹریول اینڈ ٹورزم کی عالمی رینکنگ میں 20 درجہ بہتری
- گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات مکمل، ملبہ فوڈ سیکیورٹی پر ڈال دیا گیا، چار افسران معطل
- نمی کا تناسب بڑھنے سے کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں آگیا
- علامہ راغب نعیمی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مقرر
- بابراعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کی ضرورت ہے، یونس خان
- انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 10 پیسے مہنگا
- فیصل واؤڈا نے جسٹس اطہر من اللہ کے خلاف سینیٹ میں تحریک استحقاق جمع کرادی
- آسٹریلیا نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے حتمی اسکواڈ کا اعلان کردیا
- وزیراعظم شہباز شریف آج ایرانی صدر کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے تہران جائیں گے
- اب کوئی بھی یوپی کی سڑکوں پر نماز پڑھنے کی ہمت نہیں کرتا؛ وزیراعلیٰ اترپردیش
- پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان رؤف حسن ’قاتلانہ‘ حملے میں زخمی
- ایف بی آر کی ملی بھگت سے اربوں روپے ٹیکس چوری ہورہا ہے، خواجہ آصف
- نان فائلرز کی 3 ہزار 400 سے زائد سمز بلاک کی جا چکی ہیں، ایف بی آر
- ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا آغاز
مجھے طالبان سے خطرہ ہے، ایس ایس پی ملیر راؤ انوار
کراچی: ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے سٹی کورٹ میں اپنا تحریری معافی نامہ جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے طالبان سے خطرہ ہے اس لئے عدالت میں پیش نہیں ہوتا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سٹی کورٹ میں ایم کیوایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کے خلاف جلاؤ گھیراؤ، قتل اور ہنگامہ آرائی کیس کی سماعت کراچی کی سٹی کورٹ میں ہوئی۔ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار عدالت میں پیش ہوئے اور گزشتہ سماعتوں میں عدم حاضری پر اپنا تحریری معافی نامہ جمع کرادیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ایس ایس پی راؤ انوار کے خلاف سابق پولیس افسر کی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست
عدالت نے بارہا طلب کرنے کے باوجود راؤ انوار کے نہ آنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ آپ کو جیل بھیج دیا جائے تاکہ آئندہ پیشی پر آپ پابندی کے ساتھ جیل سے کورٹ آئیں ورنہ آپ عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔ راؤ انوار کا کہنا تھا کہ مجھے طالبان سے خطرہ ہے اس لئے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوسکا۔ راؤ انوار نے کیس سے متعلق بیان دینے کے لئے وقت مانگ لیا، عدالت نے کیس کی سماعت 2 دسمبر تک ملتوی کردی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ایم کیو ایم اور پی ایس پی 12 ربیع الاول کو ایک ہوجائیں گی
واضح رہے کہ 1992 سے ایم کیوایم کے سابق رہنما سلیم شہزاد کے خلاف لانڈھی تھانے میں 3 مقدمات درج ہیں، گواہوں کی عدم حاضری پر مقدمات التوا کا شکار ہیں، مقدمے کے گواہ راؤ انوار کی مسلسل عدم حاضری پر عدالت نے انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا تھا جب کہ ایڈیشنل سیشن جج شرقی نے راؤ انوار اور ڈی ایس پی خالد سمیت دیگر اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم بھی دیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔