- فوج کو متنازع بنانے کا ڈرامہ بند ہونا چاہئے، سینیٹر فیصل واوڈا
- وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات
- بھارت: شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
- آئی ایم ایف نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
- پاکستان، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، آصف زرداری
- کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- لاہور: گندم کی خریداری نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے کسان گرفتار
- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
کراچی کے قریب سمندر میں 45 ارب ڈالرزکی لاگت سے رہائشی جزیرہ بنانےکامعاہدہ
اسلام آباد: بحریہ ٹاؤن کے سابق سربرا ہ ملک ریاض کا کہناہے کہ وہ 2 سال میں پاکستان کا قرضہ اتارنے کے ساتھ ملک کو دہشت گردی سے نجا ت دلا سکتے ہیں۔
ملک ریاض نے راولپنڈی میں امریکی سرمایہ کار تھامس کریمرکے ساتھ 45 ارب ڈالرز کے ”بنڈل آئی لینڈ “منصوبے کی یاد داشت پر دستخط کردیئے، اس منصوبے سے کراچی کے سمندرپردنیا کا بلند ترین سٹی تعمیر کیا جا ئے گا۔
ملک ریاض نے اس منصوبے کے حوالے سے کہا کہ یہ دنیا کا بلند ترین سٹی ہو گا، اس میں بلند ترین ٹاور ہوگا، اس میں دنیا کی جدید ترین سہولیات بھی میسرہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ 12سے 16ایکڑ رقبے پر محیط یہ منصوبہ اپنی نوعیت کا منفرد پرا جیکٹ ہوگا جس میں امریکا، یورپ اور دبئی سے بھی بڑی عمارتیں تعمیر کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے 25لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا، لاکھوں لوگوں کو رہائش ملے گی اور اس منصوبے سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو گا۔
ملک ریاض نے کہا کہ ملک میں ڈرگ مافیا، لینڈ مافیا کا راج ہے جسے ختم کر دیں گے اور دو سال میں پاکستان کا قرضہ اتار کر 50 ارب ڈالرز سے بھی زائد کی سرمایہ کاری کریں گے لیکن ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ کچھ طا قتیں بڑے منصوبوں کو روک رہی ہیں۔
اس موقع پر امریکی سرمایہ کار تھامس کریمر نے کہا کہ اس منصوبے کے مکمل ہونے سے پاکستان ترقی کی دوڑ میں گامزن ہو جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔