- کھارادر میں گارڈ کے سر پر ہتھوڑا مار کر پستول چھین لیا گیا، ویڈیو وائرل
- ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور
- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے لاہورمیٹروبس منصوبے کو کرپشن سے پاک قراردیدیا
لاہور: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے میٹروبس منصوبے کو کرپشن سے پاک قراردے دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے ڈی جی ایل ڈی اے کے نام خط میں کہا ہے کہ میٹرو بس منصوبہ قواعد کے مطابق ہے اور 26.630 ارب کے30 ٹھیکے بھی نیلامی کےذریعےدیئےگئے تھے جبکہ ٹر انسپرنسی انٹرنیشنل نے ان تمام رپورٹس اور دستاویزات کا جائزہ لیا جو آئی جی اے کی طرف سے نیب اور دیگر اداروں کو پہنچائی گئیں تھیں ، ان رپورٹس اور دستاویزات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹرانسپرنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی طرف سے میٹرو بس سروس کے لئے جو ٹھیکے دئیے وہ تمام کے تمام پنجاب پروکیورمنٹ رولز 2009 مطابق ہیں ، اور تمام پراجیکٹس میں کوئی گھپلا نہیں ہے۔
واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے لیپ ٹاپ اسکیم، سولر لیمپس اور میٹرو بس پراجیکٹ کے آڈٹ کے لئے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سے معاہدہ کیا تھا جبکہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے مسلم لیگ(ق) کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی، وفاقی وزیر اطلاعات قمر زماں کائرہ اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی طرف سے پنجاب حکومت کے خلاف میٹرو بس منصوبے کے حوالے سے عائد کیے جانے والے الزامات کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے استدعا کی تھی کہ مطلوبہ تفصیلات 7 یوم کے اندر فراہم کردی جائیں تاکہ ان کا غیرجانبدارانہ جائزہ لیا جاسکے لیکن ٹرانسپرنسی کواس حوالے سے عمران خان اورپرویزالٰہی کی جانب سےکوئی ثبوت پیش نہیں کئے گئے۔
دوسری جانب نیب نے ان منصوبوں کو قواعد کے برعکس بنانے کی اطلاعات پر تحقیقات شروع کرتے ہوئے پنجاب حکومت سے تمام دستاویزات طلب کرلی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔