- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
- وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت کی ملاقات، معاشی تعلقات پر گفتگو
- لاپتا افراد کے اہل خانہ کے دکھ کا کسی کو احساس ہی نہیں، سندھ ہائیکورٹ
- کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمت میں 19 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست
- بشام میں چینی انجینئرز بس حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد گرفتار
- غزہ صورت حال؛ امریکی وزیر خارجہ اہم دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
- چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے استعفے کا مشورہ
- کراچی میں اگلے 3روز گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان
- پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
- غیر استعمال ریلوے اسٹیشنز اور یارڈز کی اراضی لیز پر دینے کا فیصلہ
- ملکی معیشت عالمی اتارچڑھاؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے، جمیل احمد
- عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
- جسٹس بابر ستار نے خود کو آڈیو لیکس کیس سے الگ کرنے کی درخواستیں خارج کردیں
- خون دیجیے، زندگی بچائیے
- چینی وفد پاکستان آگیا، 4 ارب یوآن سرمایہ کاری کرے گا
- شرح سود کا تعین، مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، پاکستان میں جاری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
- براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری مسائل کا پائیدار حل نہیں
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، پہلی بار 73 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور
- ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں مسلسل دوسری شکست پر منیبہ علی مایوس
کنگ خان نے ایک اور ایوارڈ اپنے نام کرلیا
ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے سماجی خدمات پر سال 2018ء کا کرسٹل ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوئٹزر لینڈ میں ورلڈ اکنامک فورم کے تعاون سے ہر سال ایوارڈ کی تقریب منعقد کی جاتی ہے جس میں دنیا بھر میں سماجی خدمات سرانجام دینے والے سرفہرست افراد کو کرسٹل ایوارڈ سے نوازا جاتا ہے جب کہ اس بار یہ ایوارڈ تین شخصیات کو دیا جارہا ہے جن میں ہالی ووڈ کی اداکارہ کیٹ بلینچیٹ، برطانوی موسیقار سر ایلٹن جان اور بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان شامل ہیں، اس ایوارڈ کے تحت کنگ خان کی بچوں اور خواتین کے حقوق کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا گیا ہے۔
Thank u for this honour. I consider my work with these heroic & beautiful women a great privilege as it imparts dignity & purpose to my life. I hope to spread awareness of the unparalleled heroism of these ladies & reach out to others in order to carry this work to its conclusion https://t.co/i6cEU6go6V
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) January 11, 2018
کنگ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ آپ کی عزت افزائی کا بہت شکریہ۔ میں ان خوبصورت اور عظیم خواتین کے ساتھ اپنے کام کو ایک اعزاز سمجھتا ہوں کیوں کہ یہ میری زندگی کے مقاصد میں شامل ہے۔ میں پراُمید ہوں کہ ان خواتین کے لیے آگاہی پھیلا سکوں جنہوں نے عزم وہمت کا بے مثال کردار ادا کیا ہے۔ توقع ہے کہ یہ آگاہی آگے تک وسیع ہوکر اپنے انجام تک پہنچے گی۔
واضح رہے کہ شاہ رخ خان کو ’کرسٹل ایوارڈ‘ ان کی غیر منافع بخش تنظیم ’میر فاؤنڈیشن‘ کی خدمات پر دیا گیا ہے، یہ تنظیم تیزاب گردی کی شکار خواتین کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ انہیں قانونی مدد، روزگار کی تربیت اور اس صدمے سے بحالی کی سہولت فراہم کرتی ہے اور کینسر میں مبتلا بچوں کو اسپتالوں میں خصوصی وارڈ بنا کران کا علاج کراتی ہے۔
خیال رہے کہ شاہ رخ خان سمیت تینوں شخصیات کو یہ ایوارڈ 22 جنوری کو ڈیوس میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کی تقریب میں دیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔