- فوج کو متنازع بنانے کا ڈرامہ بند ہونا چاہئے، سینیٹر فیصل واوڈا
- وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات
- بھارت: شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
- آئی ایم ایف نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
- پاکستان، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، آصف زرداری
- کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- لاہور: گندم کی خریداری نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے کسان گرفتار
- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
پولیس نے بچوں کو زیادتی کے واقعات سے بچانے کیلیے رہنما ہدایات جاری کردیں
اٹک: ملک میں کم سن بچوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات پر پولیس نے آگاہی مہم کا آغاز کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بچوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات خصوصاً زینب قتل کیس کے بعد پولیس نے بچوں اور والدین میں شعور بیدار کرنے کے لیے حفاظتی تدابیر پر مشتمل ایک آگاہی مہم شروع کی ہے جس میں مشورے اور تجاویز دی گئی ہیں۔ مراسلے میں بچوں کو قرآن و حدیث کی تعلیمات پر خصوصی توجہ دینے اور نماز کی پابندی کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اٹک پولیس نے سانحہ قصور کے تناظر میں تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور والدین کو آگاہی مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بچوں کے حقیقی بہن بھائیوں کے علاوہ کسی سے زیادہ راہ و رسم نہ بڑھائی جائے، چھوٹے بچوں کو جنسی ہراسانی سے بچنے کے لیے مخصوص طریقہ سے تعلیم دی جائے، بچوں کو پابند کیا جائے کہ اجنبی شخص کے سامنے نہانے، کپڑے تبدیل کرنے سے اجتناب کریں، اجنبی اشخاص میں چوکیدار، ڈرائیور، اسکول پرنسپل اور دیگر اشخاص بھی ہو سکتے ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: بچوں سے زیادتی پر20، عریاں تصاویر پر14 سال قید ہوگی
رہنما ہدایات کے مطابق اسکول ٹیوٹر ، ٹیوشن ٹیوٹر، قاری صاحب، ڈرائیوروں پر بھروسہ نہ کیا جائے، اس کے علاوہ بچوں کو بریف کیا جائے کہ کسی بھی مرد کزن کے ساتھ تنہائی میں نہ بیٹھا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔