- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
نوازشریف حکمراں تھے عدالتی نظام کیوں ٹھیک نہیں کیا، سراج الحق
نوشہرہ: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ نواز شریف 4 مرتبہ حکومت میں رہے عدالتی نظام کیوں ٹھیک نہیں کیا؟
سراج الحق نے کہاہے کہ پاکستان میں موجودہ سیاسی نظام فیل ہوگیا، سابق وزیراعظم کہتے ہیں عدالتوں میں انصاف نہیں مل رہا، 4 مرتبہ حکومت میں رہے،عدالتی نظام کیوں ٹھیک نہیں کیا؟ اتوار کو واپڈا کالونی تارو جبہ نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ اسپتالوں کو ٹھیک نہیں کیا گیا تو ذمے دار کون ہے، ملک میں غربت، بے روزگاری، بیماریاں و دیگر مسائل بڑھ رہے ہیں یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں پھر حکومت کرنے دو، یہ مزید حکمرانی کرکے عوام کا باقی ماندہ خون بھی چوسنا چاہتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ ہورہی ہے، خریداری کیلیے منصوبہ بندی ہورہی ہے جن لوگوں کے اسمبلی میں 4 رکن ہیں انھوں نے بھی 2امیدوار کھڑے کردیے ہیں جس کا سیاست سے سروکار نہیں وہ بھی سینیٹر بننے کا خواہش مند ہے، جب ایوان میں ایسے لوگ آئیں گے تو وہ دوسروں کا گلہ کاٹیں گے۔
سراج الحق نے کہاہے کہ نواز اور زرداری کا کوئی پروگرام نہیں صرف دولت بنانا اور عوام کا خون چوسنا، باہر بنگلے لینا، قوم کی دولت باہرلے جانا ہے، جب اس طرح کی قیادت ہوگی تو ٹرمپ تو دھمکیاں ہی دے گا، ایم ایم اے بن رہی ہے ملک کا نظام ہم ہی ٹھیک کریں گے، ہم ہی احتساب کریں گے، ملک کی تقدیر بدلیں گے۔
دوسری جانب صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے کہاکہ راؤ انور یونیفارم میں ایک بڑا دہشت گرد ہے راؤ انوار قبائلی عوام کا مجرم اور 450 افراد کا قاتل ہے ایسے قاتل کو انجام تک پہنچانا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔