- گھریلو اشیاء میں استعمال ہونے والی پلاسٹک کے متعلق خوفناک انکشاف
- اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 592.49 پوائنٹس کی کمی
- بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- جامعہ کراچی میں فلسطین اور امریکی طلبہ سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاج
- ایل پی جی کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کمی
- برطانیہ میں تلوار بردار شخص کا راہگیروں اور پولیس افسران پر حملہ
- معاشی شرح نمو میں بہتری آئی، مہنگائی کم ہوگی، وزارت خزانہ کا دعویٰ
- امریکا میں خالصتان رہنما کو قتل کرانے کی منظوری ’را‘ کے سربراہ نے دی؛ واشنگٹن پوسٹ
- خیبر پختون خوا میں درسی کتابوں کے دوبارہ استعمال کی پالیسی کامیاب قرار
- کراچی میں شہری سے 2 کروڑ روپے بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بھارت نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا
- یورپی سافٹ ویئر کمپنی کا پاکستان میں لاکھوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
- ٹی20 ورلڈکپ اور پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے انگلینڈ کے اسکواڈ کا اعلان
- کراچی؛ جنریٹر مارکیٹ میں گیس سلنڈر دھماکا، دو افراد جاں بحق
- گندم خریداری کیس؛ حکومتی پالیسی میں مداخلت نہیں کرینگے، لاہور ہائی کورٹ
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کرکٹر نے محمد عامر کو اپنے اسکواڈ سے باہر کردیا
- فوڈ رائیڈر جلد ڈلیوری کے چکر میں 28 چالان کروا بیٹھا
- لاہور کے حلقہ پی پی 161 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ کالعدم قرار
- اسرائیلی کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری؛ بچوں سمیت 34 فلسطینی شہید
افغان تاجر نے ابوظہبی کے ولی عہد کی خطیر رقم کی پیشکش ٹھکرا دی
ابوظہبی: افغان شہری نے عرب امارات کے بانی و سابق سربراہ کے بیٹے شیخ محمد کو شیخ زید النہان کی تصاویر پر مشتمل قالین فروخت کرنے سے انکار کردیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب امارات کے بانی و سربراہ شیخ زید النہان کے بیٹے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد کو ان کے ہی شہر میں واقع ایک افغان دکاندار نے قالین فروخت کرنے سے انکار کردیا۔
ولی عہد شیخ محمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر واقعے کی تصاویر شائع کرتے ہوئے بتایا ہے کہ میں نے ایک دکان کا دورہ کیا جہاں ایک قالین پر میرے والد کی تصویر بنی ہوئی تھی، میں نے افغان دوکاندار کو مہنگے داموں قالین فروخت کرنے کی پیشکش کی لیکن اس نے پرکشش پیشکش کے باوجود قالین فروخت کرنے سے انکار کردیا اور بے ساختہ کہا کہ یہ بابا زید ہیں، یہ الفاظ شیخ زید مرحوم سے بے پناہ محبت اور اس دوکاندار کے دل میں ان کے مقام کو ظاہر کررہے تھے، یہ وہ محبت کی کہانی ہے جو شیخ زید کے لئے لوگوں کے دلوں میں موجود ہے۔
هذا ''بابا زايد'' كلمتان عفويتان.. لصاحب محل سجاد أفغاني سعدت بزيارته اليوم.. كان لهما وقع كبير في النفس.. عبر بهما عن رمزية زايد ومحبته ومكانته في قلبه عندما عرض عليه شراء سجادة بمحله تحمل صورة الوالد زايد.. رغم العرض والالحاح إلا أنه رفض بشدة.. قصة وفاء سطرها زايد بإنسانيته pic.twitter.com/e1P5H49cHw
— محمد بن زايد (@MohamedBinZayed) February 22, 2018
شیخ محمد نے کہا کہ متحدہ عرب امارات عالمی سطح پر محبت، رواداری اور باہمی بقا کے اس نمونے پر کاربند ہے جو میرے والد نے مقرر کیا تھا اور اس کے ذریعے انہوں نے دنیا بھر کے کروڑوں لوگوں کے دلوں میں گھر کیا، عرب امارات میں بھی دنیا بھر کے باشندوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو ہم سے محبت کرتے ہیں اور ہمارے ساتھ رہتے ہوئے ہمارے خوابوں اور امیدوں میں شریک ہیں، ایسے تمام لوگوں سے ہم کہتے ہیں کہ امارات آپ کا دوسرا ملک ہے۔
الامارات تنسج بنهجها الخير الذي أرساه زايد أنموذجا عالميا في التسامح والتعايش ..كسبت به قلوب الملايين حول العالم .. هنالك الكثيرون على امتداد الوطن يكنون المحبة لنا في قلوبهم.. يتعايشون معنا … ويشاطروننا أحلامنا وتطلعاتنا.. لهؤلاء جميعا نقول الإمارات بلدكم الثاني .. pic.twitter.com/K1HNHgd2W0
— محمد بن زايد (@MohamedBinZayed) February 22, 2018
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔