- امیر خسروؒ کا عرس: بھارت میں پاکستانی زائرین کے ساتھ ناروا سلوک
- جنگ بندی کی تجویز پر اسرائیل کا جواب موصول ہوگیا ہے، حماس
- فواد چودھری کی پی ٹی آئی میں واپسی کا امکان
- اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات، پی ٹی آئی فوج کو دوبارہ سیاست میں دھکیل رہی ہے، حکومتی اتحاد
- پانچواں ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری
- سیشن جج وزیرستان کو مسلح افراد نے اغوا کر کے گاڑی نذر آتش کردی
- سبزیجاتی اشیاء پر انتباہ کو واضح درج کرنے پر زور
- روزانہ ہزاروں ڈالرز کا سونا اگلنے والا آتش فشاں پہاڑ
- واٹس ایپ کا آئی فون صارفین کے لیے نیا فیچر
- غزہ میں اسرائیلی بمباری سے فلسطینی شاعر کی بیٹی پورے خاندان سمیت شہید
- عمران خان نے پارٹی قیادت کو اسٹیبلمشنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی
- سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
- طارق بگٹی کی صدر پی ایچ ایف تعیناتی کی تصدیق
- وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
- کسی بھی مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کی سپریم کورٹ کو تجاویز
- پنجاب اور لاہور کے بیشتر اضلاع میں آج تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان
- امریکا کی طرح پاکستانی یونیورسٹیز میں بھی غزہ مہم کا اعلان
- پاور ڈویژن نے سولر پاور پر ٹیکس کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا
- وزیراعظم عالمی اقتصادی فورم اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے
- ارشدشریف قتل کیس؛ حامد میر کا جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلیے عدالت سے رجوع
دبئی میں غیرملکی سیاحوں کے لیے مفت ٹیکسی سروس کا اعلان
دبئی: خوشی کے عالمی دن کے موقع پر دبئی میں غیرملکیوں سیاحوں کے لیے مفت ٹیکسی سروس چلانے کا اعلان کردیا گیا۔
اماراتی میڈیا کے مطابق دبئی حکام نے 20 مارچ کو ’ورلڈ پیی نیس ڈے‘ کے موقع پر غیر ملکی سیاحوں کو خوش کرنے کا خصوصی پروگرام تیار کیا ہے۔ روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اس دن کی مناسبت سے غیر ملکی سیاحوں کے لیے مفت ٹیکسی سروس چلانے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت 20 مارچ کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے والے غیر ملکی سیاحوں کو ان کی منزل تک مفت ٹیکسی سروس فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی پولیس کو 15 کروڑ روپے چرانے والے سیکیورٹی گارڈ کی تلاش
حکام کا کہنا ہے کہ اس دن کو یادگار بنانے کے لیے 100 خوش قسمت غیر ملکی سیاحوں کو ایئرپورٹ سے ان کی منزل تک ٹیکسی کے ذریعے پہنچایا جائے گا اور اس رائیڈ پر کوئی چارجز نہیں ہوں گے۔ علاوہ ازین بعض غیر ملکی سیاحوں کو ہٹا ڈیم تک فری ٹیکسی سروس دی جائے گی جب کہ بعض سیاحوں کو دبئی کے مشہور تفریحی مقامات کی سیر بھی کرائی جائے گی۔
حکام کی جانب سے ایئرپورٹ پر غیرملکی سیاحوں کو میٹرو، ٹرام، بسوں اور دیگر سفری سہولیات کے کارڈز بھی تقسیم کیے جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔