- اسلام آباد میں تحریک انصاف کا مرکزی سیکریٹ سیل
- داسو حملے میں جاں بحق چینی شہریوں کے لواحقین کیلیے 71 کروڑ سے زائد معاوضے کا اعلان
- قومی ہاکی ٹیم کو ویزے جاری، ہالینڈ کیلئے ٹکٹس بک کرادیے گئے
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی مشہد میں سپردخاک، تدفین میں لاکھوں افراد کی شرکت
- پنجاب میں روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان
- بلوچستان ہائیکورٹ میں عمران خان کیخلاف سنگین غداری کی درخواست خارج
- ہتک عزت قانون میں جلدی نہیں کرنی چاہیے تھی، اسے واپس بھیج سکتا ہوں، گورنر پنجاب
- کراچی سے بھارتی خفیہ ادارے را کے مزید دو تربیت یافتہ ایجنٹ گرفتار
- کراچی کی مویشی منڈی میں 30 ہزار سے زائد مویشی پہنچ گئے
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان مزید ایک روز تاخیر
- متحدہ عرب امارات کی پاکستان میں 10 ارب ڈالر سرمایہ کاری کی یقین دہانی
- راولپنڈی؛ کم سن طالبہ سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا وین ڈرائیور گرفتار
- عدالتی رپورٹنگ پر پیمرا کی پابندی کا حکم ہائیکورٹس میں چلینج، لاہور میں درخواست سماعت کیلیے مقرر
- ہم نے کشکول توڑ دیا ہے، قومیں محنت ولگن سے ترقی کرتی ہیں، وزیراعظم
- اسلام آباد سے اسکردو جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز حادثے سےبال بال بچ گئی
- آسٹریلوی والی بال ٹیم تین میچوں کی سیریز کیلیے پاکستان آئے گی
- انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 17 پیسے کی کمی
- اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 51 فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ
- وزیراعظم شہباز شریف 4 تا 7جون چین کا دورہ کریں گے
- 15 منٹ میں ہیرے بنانے کا طریقہ دریافت
بھارتی جنگی جنون، 110 لڑاکا طیارے خریدنے اور سرحد پر جنگی مشقوں کا اعلان
ممبئی: جنگی جنون میں مبتلا بھارت پندرہ ارب ڈالر کی مالیت کے 110 لڑاکا طیارے خریدنے کی تیاری کر رہا ہے جس کے نتیجے میں خطے میں طاقت کا توازن بگڑنے اور امن کو خطرہ لاحق ہو گیا۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فضائیہ نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ 110 فائٹرز جیٹس کے اضافے سے جنگی بیڑے میں کمی پوری ہوجائے گی اور انڈین ایئرفورس کی استعداد میں اضافہ ہو گا۔ جنگی ہتھیار اور طیارے بنانے والے معروف بین الاقوامی اداروں جیسے بوئنگ، لوک ہیڈ مارٹن، ساب، اور ڈاسسالٹ ایوی ایشن اپنی بولیاں دیں گے۔
انڈین ایئر فورس کے اہم افسر کا بین الاقوامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طیاروں کی تیاری کا 85 فیصد کام بھارت میں ہی کیا جائے گا اس لیے طیاروں کی تیاری بھارت میں ہی کی جائے گی تاکہ مقامی صنعت کو فروغ مل سکے جس پر جنگی طیارے بنانے والی کمپنی لوک ہیڈ نے اپنا ’ ایف- 16 پروڈکشن لائن ‘ بھارت میں منتقل کرنے کی پیشکش کردی ہے۔
واضح رہے بھارتی وزارت دفاع نے اس سے قبل سنگل انجن طیاروں کی خریداری کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا تاہم رواں سال فروری میں مودی حکومت نے دو انجن والے ایئر کرافٹ کی تیاری پر زور دیا تھا جس کے بعد بھارتی فضائیہ نے 110 فائٹرز جیٹس کی تیاری کے لیے ٹینڈرز طلب کر لیے ہیں۔
دوسری جانب انڈین ایئر فورس نے 11 اپریل سے 21 تک جنگی مشقوں کا اعلان کردیا ہے۔ یہ جنگی مشقیں دو عیلحدہ مرحلوں میں شمالی اور مغربی سرحدوں پر کی جائیں گی جس میں 15 ہزار اہلکار اور 3 سو افسران حصہ لیں گے جب کہ ان مشقوں میں 11 سو ایئر کرافٹس بھی مشق کا حصہ ہوں گے۔ انڈین ایئر فورس کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ بھارت کو دو جانب سے خطرات کا سامنا ہے اس لیے جنگی مشقیں ناگزیر ہو چکی ہیں۔ جنگی مشقیں چین اور پاکستان کی سرحدوں کے نزدیک کی جائیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔