- فوج کو متنازع بنانے کا ڈرامہ بند ہونا چاہئے، سینیٹر فیصل واوڈا
- وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات
- بھارت: شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
- آئی ایم ایف نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
- پاکستان، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، آصف زرداری
- کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- لاہور: گندم کی خریداری نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے کسان گرفتار
- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
حالات خراب رہے تو غیر جانبدارانہ انتخابی عمل ممکن نہیں ہو گا، اسفندیار ولی خان
پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے سوات اور چارسدہ میں اے این پی کے رہنماؤں اور امیدواروں پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حالات ایسے ہی رہے تو شفاف اور غیر جانبدارنہ انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں رہے گا۔
اپنے ایک بیان میں اسفندیار ولی خان نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اور انتخابی امیدواروں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایسی صورتحال میں شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کا انعقاد کیسے ہوگا۔
اے این پی کے سربراہ نے نگران حکومت اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماؤں اور امیدواروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے اقدامات کیئے جائیں تاکہ پر امن ماحول میں شفاف اور غیر جانبدارانہ انتخابات ممکن ہوسکیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔