- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
نوابشاہ میں گرمی نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
واشنگٹن: سندھ کے شہر نوابشاہ میں ماہ اپریل میں ذیادہ درجہ حرارت کا ایک نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے جو اس سیارے کی معلومہ تاریخ میں کبھی نوٹ نہیں کیا گیا۔
پیر کو نوابشاہ کا اوسط درجہ حرارت 50.2 درجے سینٹی گریڈ یا 122.4 درجے فیرن ہائیٹ نوٹ کیا گیا ہے جو ماہ اپریل کا ایک ریکارڈ ہے یعنی پوری دنیا میں اپریل کے مہینے میں کسی مقام پر اتنا ذیادہ درجہ حرارت نوٹ نہیں کیا گیا ہے۔
فرانس کے ایک ماہرِموسمیات ایٹائنے کیپیکیان نے اپنے اکاؤنٹ پر یہ خبر ٹویٹ کی ہے کہ بحیرہ ہند سے 120 میل فاصلے پر واقع 11 لاکھ کی آبادی کے شہر نوابشاہ میں پیر کے روز 50.2 درجے سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپریل میں نہ صرف پاکستان بلکہ پورے ایشیا اور دیگر علاقوں میں بھی گرم ترین دن تھا جو اس سے پہلے کہیں ریکارڈ نہیں کیا گیا۔
عالمی درجہ حرارت میں تبدیلی کے ایک اور ماہر کرسٹوفر برٹ نے اس سے آگے کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ ہم پورے یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ یہ زمین کے جدید ریکارڈ کے مطابق اپریل میں نوٹ کیا جانے والا سب سے ذیادہ درجہ حرارت بھی ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل اپریل 2001 میں میکسکو کے شہر سانتا روزا میں 51.0 سینٹی گریڈ درجہ حرارت نوٹ کیا گیا تھا۔
تاریخ میں دوسری بار نوابشاہ کا اتنا بلند درجہ حرارت دیکھا گیا ہے، اس سے قبل گزشتہ ماہ مارچ کے اختتام پر یہاں کا درجہ حرارت 45.5 سینٹی گریڈ نوٹ کیا گیا تھا جو ایک ہیٹ ویو کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ایشیا کے کئی شہروں میں بھی 29 سے 31 مارچ تک بلند درجہ حرارت کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ اپریل کے مہینے میں ہی بحرِہند میں گرمی کا ایک مقام یا دباؤ بھی نوٹ کیا گیا تھا۔
نوابشاہ کے افراد نے گرمی کی اس شدت کو ناقابلِ برداشت بتایا اور کئی درجن افراد اس سے بے ہوش بھی ہوئے جب کہ بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے ان شہریوں پر مزید قیامت ڈھائی اور کئی افراد کو اسپتالوں میں لایا گیا۔ عین اسی دن نئی دہلی کا درجہ حرارت بھی 42 ڈگری سینٹی گریڈ نوٹ کیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔