پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بحال کردیا گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 14 جون 2018
پرویز مشرف کی 24 گھنٹوں میں پاکستان واپسی کا امکان ہے، ترجمان اے پی ایم ایل، فوٹو؛ فائل

پرویز مشرف کی 24 گھنٹوں میں پاکستان واپسی کا امکان ہے، ترجمان اے پی ایم ایل، فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد: وزارت داخلہ کے حکم پر نادرا نے سابق صدر پرویز مشرف کا شناختی کارڈ بحال کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  وزارت داخلہ نے خصوصی عدالت کے حکم پر سابق صدر پرویزمشرف کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کاحکم دیا تھا۔ نادرا نے وزارت داخلہ کے 22 مئی کے حکم پر شناختی بلاک کردیا تاہم اب ایک بار پھر وزارتِ داخلہ کے حکم پر سابق صدر پرویز مشرف کاشناختی کارڈ بحال کردیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

دوسری جانب پرویز مشرف کی سیاسی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ کے ترجمان ڈاکٹر امجد نے بھی شناختی کارڈ بحالی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویزمشرف کا شناختی کارڈ بحال کردیا گیا ہے اور ان کی وطن واپسی کے انتظامات کئے جارہے ہیں، سابق صدر 24 گھنٹوں میں کسی بھی وقت کسی پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچ سکتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سابق صدر پرویز مشرف کا پاسپورٹ بلاک

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔