- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- سندھ، بلوچستان اور وفاقی حکومت سے امید ہے کہ تنخواہوں میں اضافہ کریں گی، بلاول بھٹو
- صدر مملکت کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
- امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے؛ جنگ بندی کیلیے پُرعزم
- دورہ انگلینڈ کیلیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، ندا ڈار کپتان برقرار
- توشہ خانہ تحقیقات؛ بشریٰ بی بی نے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
- پی آئی اے کی نجکاری میں غیر ملکی کمپنیوں کی عدم دلچسپی
- سابق وزیراعظم کشمیر سردار تنویر پر سینٹورس مال پر قبضے کی کوشش کا مقدمہ درج
- بسوں کی نئی کھیپ کراچی پہنچ گئی، جلد نئے روٹس شروع کرنے کا اعلان
- چیمپئینز ٹرافی؛ آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
- دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا
- بلوچستان اسمبلی کے دو ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری
- ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی
- ڈی جی خان؛ جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7اہلکار زخمی
بلوچستان گڈز ٹرانسپورٹ نے حالیہ پٹروليم مصنوعات كی كمی کو مسترد کردیا
کوئٹہ: آل بلوچستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے پیٹروليم مصنوعات كی قيمتوں ميں كمی کو مسترد کردیا ہے۔
آل بلوچستان گڈز ٹرک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر نے نگراں وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات خصوصاً ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے کمی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور ٹرانسپورٹرز نگراں حکومت کے آنے سے پہلے حکومت سے سراپا احتجاج تھے کہ ملک میں عالمی مارکیٹ کی قیمتوں کے مطابق قیمتیں نافذ کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی ٹیکسوں کے علاوہ فی لیٹر40 روپے جو اضافی عوام سے وصول کئے جارہے ہیں اس کو ختم کیا جائے مگر بدقسمتی سے نگراں حکومت نے بجائے عوامی مطالبے کو ماننے کے یکدم ڈیزل کی قیمت میں مزید12 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جو غیر قانونی عمل تھا۔
آل بلوچستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے کہا کہ اب عوام کے ساتھ دھوکہ اور مذاق کا طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے جو 12 روپے فی لیٹر بڑھائے گئے اس میں سے6 روپے فی لیٹر کی کمی کرکے عوام پر احسان کیا گیا۔
انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نگراں حکومت ناجائز ٹیکسوں کا خاتمہ کرتے ہوئے عالمی مارکیٹ کے مطابق ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نافذ کرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔