- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- گونگا بچہ کیوں پیدا کیا؛ طعنوں پر ماں نے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
- کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیلیے آن لائن اسلحہ فراہم کرنے والا گینگ گرفتار
- کراچی میں شہریوں کے تشدد سے 2 ڈکیت ہلاک، ایک شدید زخمی
- صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
- عوامی مقامات پر لگے چارجنگ اسٹیشنز سے ہوشیار رہیں
- روزمرہ معمولات میں تنہائی کے چند لمحات ذہنی صحت کیلئے ضروری
- برازیلین سپرمین کی سوشل میڈیا پر دھوم
- سعودی ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے سے ایک شخص ہلاک؛ 95 کی حالت غیر
- وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم
- گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار
- ایٹمی طاقت رکھنے والے پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں؛ فاروق عبداللہ
- جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ
- مئی اور جون میں ہیٹ ویو کا الرٹ؛ جنوبی پنجاب اور سندھ متاثر ہونگے
- سوات : 13 سالہ بچی سے نکاح کرنے والا 70 سالہ شخص، نکاح خواں اور گواہ زیر حراست
- امریکا نے پہلی بار اسرائیل کو گولہ بارود کی فراہمی روک دی
جب جھانوی کپور نے سری دیوی کو ’’بُری ماں‘‘ قرار دیا
ممبئی: آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ماضی میں دئیے گئے انٹرویو کے مطابق ان کی بیٹی جھانوی کپور نےانہیں بری ماں کا خطاب دیتے ہوئے ان سے تین دن تک بات نہیں کی تھی۔
بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی اداکاری کے دیوانے بڑوں کےساتھ بچے بھی تھے۔ ان کی بیٹی جھانوی کپور بھی بچپن سے اپنی والدہ کی اداکاری کی دیوانی ہیں۔ ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق سری دیوی کے ماضی میں دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نےاپنی بیٹی جھانوی کپور سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا تھاکہ جھانوی کو بچپن ہی سے ان کی فلمیں دیکھنا بہت پسند تھا اور یہ فلمیں اس پر بہت زیادہ اثرانداز ہوتی تھیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: جھانوی کپور ماضی میں کیسی دکھتی تھیں؟
سری دیوی نے جھانوی کے بچپن کا ایک واقعہ سناتے ہوئے کہاتھاکہ جھانوی کپور جب 6 سال کی تھی اس نے فلم’’صدمہ‘‘دیکھی اور اس فلم کو دیکھ کر مجھ سے کہا ’’آپ بہت بری ماں ہیں‘‘ آپ نے ہیرو کے ساتھ اچھا نہیں کیااس کے بعد مجھ سے تین دن تک بات نہیں کی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: جھانوی کپورناکام اداکارہ
واضح رہے کہ سری دیوی نہیں چاہتی تھیں کہ ان کی بیٹی جھانوی فلم انڈسٹری میں اپنا کیریئر بنائے اوراس کا اظہار وہ کئی تقریبات میں کرچکی تھیں۔ سری دیوی چاہتی تھیں کہ ان کی بیٹی شادی کرکے اپنا گھر بسالے۔ تاہم جھانوی کپور نے اپنی ماں کی خواہش کے برعکس بالی ووڈ میں کیریئر بنانے کو ترجیح دی۔ جھانوی کپور کی پہلی فلم’’دھڑک‘‘20 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم میں ان کے ساتھ شاہد کپور کے چھوٹے بھائی ایشان کھتر مرکزی کردار میں نظرآئیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔