جب جھانوی کپور نے سری دیوی کو ’’بُری ماں‘‘ قرار دیا

ویب ڈیسک  بدھ 18 جولائی 2018
سری دیوی نہیں چاہتی تھیں کہ ان کی بیٹی فلموں میں کیریئربنائے فوٹوفائل

سری دیوی نہیں چاہتی تھیں کہ ان کی بیٹی فلموں میں کیریئربنائے فوٹوفائل

ممبئی: آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے ماضی میں دئیے گئے انٹرویو کے مطابق ان کی بیٹی جھانوی کپور نےانہیں بری ماں کا خطاب دیتے ہوئے ان سے تین دن تک بات نہیں کی تھی۔

بالی ووڈ کی لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کی اداکاری کے دیوانے بڑوں کےساتھ بچے بھی تھے۔ ان کی بیٹی جھانوی کپور بھی بچپن سے اپنی والدہ کی اداکاری کی دیوانی ہیں۔ ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق  سری دیوی کے ماضی میں دئیے گئے انٹرویو میں انہوں نےاپنی بیٹی جھانوی کپور سے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا تھاکہ جھانوی کو بچپن ہی سے ان کی فلمیں دیکھنا بہت پسند تھا اور یہ فلمیں اس پر بہت زیادہ اثرانداز ہوتی تھیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جھانوی کپور ماضی میں کیسی دکھتی تھیں؟ 

سری دیوی نے جھانوی کے بچپن کا ایک واقعہ سناتے ہوئے کہاتھاکہ جھانوی کپور جب 6 سال کی تھی اس نے فلم’’صدمہ‘‘دیکھی اور اس فلم کو دیکھ کر مجھ سے کہا ’’آپ بہت بری ماں ہیں‘‘ آپ نے ہیرو کے ساتھ اچھا نہیں کیااس کے بعد مجھ سے تین دن تک بات نہیں کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جھانوی کپورناکام اداکارہ

واضح رہے کہ سری دیوی نہیں چاہتی تھیں کہ ان کی بیٹی جھانوی فلم انڈسٹری میں اپنا کیریئر بنائے اوراس کا اظہار وہ کئی تقریبات میں کرچکی تھیں۔ سری دیوی چاہتی تھیں کہ ان کی بیٹی شادی کرکے اپنا گھر بسالے۔ تاہم جھانوی کپور نے اپنی ماں کی خواہش کے برعکس بالی ووڈ میں کیریئر بنانے کو ترجیح دی۔ جھانوی کپور کی پہلی فلم’’دھڑک‘‘20 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم میں ان کے ساتھ شاہد کپور کے چھوٹے بھائی ایشان کھتر مرکزی کردار میں نظرآئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔