- غیرملکی کمپنی پاکستان میں لائٹ ویٹ طیاروں کی مینوفیکچرنگ پر آمادہ
- ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے 2 اہلکار جھیل میں ڈوب کر ہلاک
- ایرانی صدر اور وزرا کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار؛ دعاؤں کی اپیل
- ایوان صدر کا کرغزستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ، طلبا کی حفاظت کیلیے اقدامات کی ہدایت
- اسرائیل کی جنگی کابینہ کے اہم رکن کی مستعفی ہونے کی دھمکی
- کراچی: پولیس اہلکار شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے
- امتحانات آن لائن لیے جائیں گے، طلبا اپنے وطن واپس جاسکتے ہیں، کرغز وزارت تعلیم کا اعلامیہ
- راولپنڈی پولیس پر حملوں میں ملوث دہشت گرد ٹانک میں ہلاک
- آکسفورڈ یونی ورسٹی میں فلسطین کیلئے موت کا احتجاج
- اسکولوں میں ٹیلی اسکوپس نصب کرنے کا منصوبہ
- اسرائیل کی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری؛ 20 افراد شہید
- ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق، آج حج پر جانا تھا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ ووین رچرڈز کو پاکستانی ٹیم کا مینٹور بنانے کی خبریں وائرل
- کرغز حکومت کی درخواست پر وزیر خارجہ سمیت پاکستانی وفد کا دورہ بشکیک منسوخ
- کراچی؛ رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، لیاری گینگ کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے میجر نے گولی مار کر خودکشی کرلی
- وزیراعظم کی کرغزستان سے زخمی طلباء کو فوری وطن واپس لانے کی ہدایت
- لاہور؛ سب انسپکٹر کا ٹریفک اسسٹنٹ پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل
- ثقلین مشتاق نے آل ٹائم ون ڈے الیون کا انکشاف کردیا
کیپٹن (ر) صفدر کومزید کچھ دن اسپتال میں رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت انتہائی ناساز ہونے کے باعث انہیں اسپتال میں ہی رکھا جائے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے داماد اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کا طبی معائنہ کیا اور گزشتہ روز کیے گئے تمام ٹیسٹ کی رپورٹس کا بھی جائزہ لیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق کیپٹن (ر) صفدر کے مزید ٹیسٹ لیبارٹریز کو بھجوا دیئے گئے ہیں، ان کے اسٹنٹ کی صورتحال معلوم کرنے کے لئے دل کی ایکو اور ای سی جی بھی کی ہے جب کہ ان کے معدے کے بھی ٹیسٹ کئے جائیں گے، کیپٹن (ر) صفدر کو شوگر اور معدے کا مرض بھی لاحق ہے اس لئے انہوں نے گھر سے آیا ہوا کھانا بھی نہیں کھایا بلکہ حلق خشک ہونے کے باعث صرف پانی پی رہے ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: کیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل سے پمز اسپتال منتقل
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جیل میں مسلسل تین روز تک بیمار رہنے سے کیپٹن صفدر کے الیکٹرولائیٹس میں خرابی پیدا ہوگئی ہے، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو کارڈیک سنٹر کے وی آئی پی وارڈ میں داخل کیا گیا ہے اور ڈاکٹرز کی جانب انہیں پرہیزی کھانا کھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کیپٹن (ر) صفدر کی اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑ گئی تھی، جیل ذرائع کے مطابق معدے کی گنجائش کم کرانے کیلئے آپریشن کی وجہ سے کیپٹن صفدر کو تکلیف کا سامنا تھا اور وہ جو چیز کھاتے یا پیتے ہیں الٹی کر دیتے ہیں، جس کے باعث انہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔