- اسرائیل میں حکومت نے قطری نیوز چینل الجزیرہ کی نشریات بند کردی
- ایس ای سی پی نے پی آئی اے کارپوریشن لمیٹڈ کی تنظیم نو کی منظوری دے دی
- مسلم لیگ(ن)، پی پی پی کے درمیان پاور شیئرنگ، بلاول کی بطور وزیرخارجہ واپسی کا امکان
- تربیتی ورکشاپ کا انعقاد، 'تحقیقاتی، ڈیٹا پر مبنی صحافت ماحولیاتی رپورٹنگ کے لئے ناگزیر ہے'
- پی ٹی آئی نے 9 مئی کو احتجاج کا پلان ترتیب دے دیا
- گندم اسکینڈل؛ تحقیقاتی کمیٹی آج رپورٹ پیش کرے گی
- اے آئی ٹیکنالوجی نایاب عوارض کی قبل از وقت تشخیص کرسکتی ہے، تحقیق
- لِنکڈ اِن نے صارفین کے لیے گیمز متعارف کرا دیے
- خاتون کو 54 سال سے گمشدہ اپنی منگنی کی انگوٹھی واپس مل گئی
- پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم دورے پر برطانیہ پہنچ گئی
- اسلام آباد پر حملے کی دھمکی دینے والے کا حشر 9 مئی والوں جیسا ہوگا، شرجیل میمن
- کراچی؛ 50 لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
- نائلہ کیانی کا مختصر مدت میں11بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا ریکارڈ
- 14 سالہ بہن نے موبائل پر لڑکوں کیساتھ دوستی سے منع کرنے پر بھائی کو قتل کردیا
- اذلان شاہ ہاکی کپ: پاکستان نےجنوبی کوریا کو ہرا کرمسلسل دوسری کامیابی سمیٹ لی
- وائٹ ہاؤس کے دروازے سے پُراسرار طور پر کار ٹکرا گئی؛ الرٹ جاری
- امن سبوتاژ کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا، وزیراعلٰی بلوچستان
- مشی گن یونیورسٹی میں تقسیم اسناد کی تقریب اسرائیل کیخلاف مظاہرہ بن گئی
- اوآئی سی ممالک غزہ میں جنگ بندی کیلئے مل کرکام کریں، وزیرخارجہ
- اوور بلنگ پر بجلی کمپنیوں کے افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
بجٹ غریب پرور ہوگا، لوڈشیڈنگ پر خصوصی توجہ دینگے، شہباز شریف
لاہور: ن لیگ کے مرکزی رہنما و متوقع وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے بجٹ کی تیاری کیلیے محکمہ خزانہ کو گائیڈ لائن جاری کر دی جبکہ شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ مالی سال 2013-14ء بجٹ غریب پرور ہونا چاہیے اور اس میں عوام کو سہولتیں اور ریلیف کیلئے تجاویز دی جائیں۔
ذرائع کے مطابق متوقع وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت ماڈل ٹائون لاہور میں اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری صحت، سیکرٹری زراعت سمیت دیگر محکموں کے سیکریٹریز اور حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب کے متوقع چیف سیکرٹری جاوید اسلم سمیت ارکان اسمبلی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں بجٹ کی تیاری سمیت محکمانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور شہباز شریف نے محکمہ خزانہ کو گائیڈ لائن جاری کر دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ لوڈشیڈنگ پر خصوصی فوکس ہو گا جبکہ بجٹ مرتب کرتے وقت عوام کی سہولت کے لیے تجاویز کو مد نظر رکھا جائے ۔مسلم لیگ (ن) عوام کے مسائل سے آگاہ ہے اور انشااللہ بجٹ میں عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کی کوشش کریں گے۔
ذرائع کے مطابق خادم پنجاب میاں شہباز شریف نے صوبائی حکومت کے ذمہ داروں پر واضح کیا کہ ن لیگ کو عوام نے جو مینڈیٹ دیا ہے ، اس کا تقاضہ ہے کہ ہم بھی عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور کریں۔ اس ضمن میں پنجاب بھر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فی صد کم و بیش اضافہ ضرور کیا جائے جس کا اطلاق رننگ پے کی بجائے بنیادی پے پر ہو جبکہ ہر ممکن کوشش کی جائے کہ عوام پر نیا کوئی ٹیکس لاگو نہ کیا جائے۔ دریں اثنا پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ہم وعدوں کے بجائے عمل پر یقین رکھتے ہیں۔ پیشتر ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم لوڈشیڈنگ میں کمی سے لیکر تعلیمی مسائل کے حل تک ہر معاملے میں اپوزیشن کی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔