- ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کا ملبہ کس ملک کے ڈرون نے ڈھونڈا تھا
- ایک طرف آئی ایس آئی پیغام بھیج رہی ہے دوسری طرف کہتی ہے فرہاد انکے پاس نہیں، عدالت
- چیف جسٹس کا قیمتی تحفہ توشہ خانہ میں جمع کروانے کا حکم
- شاہد حامد قتل کیس میں ملزم منہاج قاضی کی درخواست ضمانت مسترد
- سرکاری آسامیاں ختم، گاڑیوں کی خریداری بند؛ آئی ایم ایف کو کفایت شعاری منصوبہ پیش
- موجودہ حکومت اسی رستے سے آئی جس سے عمران خان آئے تھے، شاہد خاقان
- نارووال میں لڑکیوں سے زیادتی کے دو ملزم پولیس مقابلے میں ہلاک، بقیہ گرفتار
- ہیلی کاپٹر حادثے سے چند لمحوں قبل ایرانی صدر کی آخری تصویر منظرعام پر آگئی
- راشد نسیم نے دو دن میں 20 عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے
- وزیر خارجہ سے ترک ہم منصب کی ملاقات، تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون پر اتفاق
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- طورخم سرحدی گزرگاہ پیدل آمدورفت کے لیے بحال
- پنجاب میں شدید گرمی؛ 25 مئی سے اسکولوں کی چھٹیوں کا فیصلہ
- تعلیمی نظام میں اخلاقی تعلیم کا فقدان
- اسلام آباد ؛ فلسطین کے حق میں دھرنے پر گاڑی چڑھا دی گئی، 2 مظاہرین جاں بحق
- ایرانی صدر حادثہ؛ صدر اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس، پاکستانی پرچم سرنگوں
- درہ آدم خیل سے کراچی آن لائن اسلحہ سپلائی کرنے والے 2 کارندے گرفتار
- ججز کی تعیناتی؛ لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب حکومت کو آخری موقع
- عمران خان 9 مئی اور آزادی مارچ سمیت 3 مقدمات میں بری
- ہیٹ ویوو کا خدشہ، کراچی میں میٹرک کے 21 سے 27 مئی تک ہونے والے امتحانات ملتوی
ایم کیوایم کی اعلیٰ قیادت نے فاروق ستار کو سائڈ لا ئن کردیا
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی اعلیٰ قیادت نے پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹرفاروق ستار کو سائڈ لائن کردیا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کی مرکزی قیادت نے پارٹی کے سابق کنونیئر فاروق ستار کو نظر اندار کرنے کی پالیسی اپناتے ہوئے انہیں اہمیت دینا چھوڑ دی ہے جس کا عملی نمونہ آج متحدہ قیادت کی وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی صورت میں دیکھنے کو ملا جس میں فاروق ستار کو مدعو نہیں کیاگیا۔
ایم کیوایم کی حالیہ دنوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات میں بھی فا روق ستار شامل نہیں تھے۔
پارلیمانی محاز پر ہمیشہ پارٹی کی طرف سے متحرک کردار ادا کرنے والے فاروق ستار کو پارٹی نے پالیمانی سیاست سے بھی الگ کردیا ہے،عام انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی نے فاروق ستار کو ضمنی الیکشن نہ لڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں فاروق ستار پر خواتین برس پڑیں، سیاست چمکانے کا الزام
ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کی جانب سے نظراندازکیے جانے پرفاروق ستار صوبہ تحریک شروع کر نے پرغور کرر ہے ہیں اور اس ضمن میں وہ اپنے قریبی رفقا سے مشاورت کررہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔