- آئی ایم ایف کے پاس جانا اپنی ناکامی کا اعتراف ہے، شاہد خاقان عباسی
- اذلان شاہ ہاکی کپ کیلئے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان
- لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں ویپنگ زیادہ کرتی ہیں، تحقیق
- انگریزی بولنے کی مشق کے لیے گوگل کا اہم اقدام
- بھارت میں گول گپے بیچنے والا مودی کا ہمشکل
- انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان
- ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دو دہشت گرد ہلاک
- موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا
- بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار
- نند کی شادی پر انگوٹھی اور ٹی وی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروادیا
- وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا
- باجوڑ میں برساتی نالے میں پھنسنے والی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش
- جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، وزیراعظم
- غزہ سے متعلق احتجاج؛ جامعہ کراچی کا امریکی یونیورسٹیز کے اساتذہ و طلبہ سے اظہار یکجہتی
- مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد مل گئی، پولیس نے ملزم سے اقبال جرم بھی کرالیا تھا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ کیا ہو؟ ہرشا بھوگلے نے بتادیا
- عراق میں ہم جنس پرستی پر 15 سال قید کی سزا کا قانون منظور
- لاہور کے اسپتال میں ڈکیتی، ڈاکوؤں نے مریضوں اور عملے کو لوٹ لیا
- پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کا باقاعدہ اعلان کردیا
ڈائو یونیورسٹی نے80معذوروں میں مصنوعی اعضاء تقسیم کردیے
کراچی: ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے80 سے زائد معذور افراد کی بحالی کیلیے گذشتہ روز مفت مصنوعی اعضاء تقسیم کردیے جبکہ اس کے علاوہ 520رجسٹرڈ ہونیو الے غریب افراد کو بھی آئندہ چند روز میں مصنوعی اعضا مفت مہیا کیے جائیں گے تاکہ وہ بھی روز مرہ کے کام بہتر طورپر خدمات سرانجام دے سکیں اس حوالے سے ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ نے کہاکہ ڈائو یونیورسٹی کی معذور افراد کے بحالی کیلیے پیش کی جانے والی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے کہ کیونکہ ان معذور افراد کو یہ مصنوعی اعضا مفت فراہم کیے جانے کی وجہ ان کو دوبارہ اپنی زندگی گزارنے کیلیے ایک امید کی کرن نظرآرہی ہے۔
یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر مسعود حمید خان نے کہا کہ ڈائو یونیورسٹی نے یوم آزادی کے موقع پر جذبہ خیرسگالی کے تحت معذور افرادکو مصنوعی اعضاء مثلاً ہاتھ پائوں مفت فراہم کیا ہے،ڈائریکٹرانسٹیٹیوٹ آف فزیکل میڈیسن اینڈ ری ہیب لیٹیشن ڈاکٹرنبیلہ سومرو نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 50فیصد لوگ کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہیں جس میں سے25فیصد افراد روڈ یا ٹریفک حادثات کا شکار ہیں جبکہ10فیصد افراد کسی بیماری کی وجہ سے معذور ہوئے ہیں،کراچی میں ٹریفک حادثات سے معذوری کی شرح سب سے زیادہ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔