- کھارادر میں گارڈ کے سر پر ہتھوڑا مار کر پستول چھین لیا گیا، ویڈیو وائرل
- ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن، سندھ پولیس کی نئی گاڑیوں کے لیے کروڑوں کے فنڈز منظور
- کوئٹہ سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر حملہ، جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک
- مسافروں کی حفاظت کیلیے ہر گاڑی میں ایک اہلکار سوار ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان
- لاہور میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی تیز رفتار گاڑی نے اکلوتے بچے کو کچل ڈالا
- گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقاتی کمیٹی کی انوارالحق کاکڑ یا محسن نقوی کو طلب کرنے کی تردید
- فیصل کریم کنڈی نے گورنر کے پی کا حلف اٹھا لیا، وزیراعلیٰ کی تقریب میں عدم شرکت
- پاکستانی نژاد صادق خان ریکارڈ تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب
- وفاقی حکومت 1.8 ملین میٹرک ٹن گندم خریدے گی، وزیراعظم
- باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی اور پڑوسی کے لڑکے کو قتل کردیا
- شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشت گرد ہلاک
- فواد چوہدری 9 مئی سے جڑے 8 مقدمات میں شامل تفتیش
- آڈیو لیکس کیس میں آئی بی، ایف آئی اے اور پی ٹی اے سربراہ کو توہین عدالت کے نوٹس جاری، جرمانہ عائد
- ملازمت کے امیدوار کا آجر کو سی وی دینے کا انوکھا طریقہ
- اے آئی ٹیکنالوجی ایمرجنسی صورتحال میں مفید نہیں، ماہرین
- ایف بی آر میں کرپٹ عناصر کو برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیراعظم
- باکسر عامر خان کو پاک فوج نے اعزازی کیپٹن کے رینکس سے نواز دیا
- ایپل کی آئی فون صارفین کو مشکل سے نکالنے کے لیے کوشش جاری
- پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار
- عالمی عدالت انصاف امریکا و اسرائیل کی دھمکیوں پر برہم، انصاف میں مداخلت قرار دے دیا
شہباز شریف کے داماد عمران علی کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم
لاہور: احتساب عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کی جائیداد ضبط کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب کی درخواست پر کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد اعظم نے کی۔ نیب کی جانب سے پراسکیوٹر حافظ اسداللہ عدالت میں پیش ہوئے۔
نیب پراسکیوٹر نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ علی عمران کی اربوں روپے مالیت کی جائیداد پاکستان میں ہے، علی سینٹر، علی ٹاؤن میں کروڑوں روپے مالیت کے دفاتر اور اپارٹمنٹس ہیں، علی اینڈ فاطمہ ڈویلپر کے نام سے گلبرگ میں اربوں روپے مالیت کا پلازہ ہے، غوث الاعظم ڈویلپرز کے نام پر کروڑوں روپے کی جائیداد اور گلبرگ 3 میں 99/100 A بلاک میں کروڑوں روپے مالیت کا پلاٹ بھی علی عمران کے نام ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف اشتہاری قرار
حافظ اسداللہ نے بتایا کہ مدینہ فیڈز مل اور علی پروسیڈ فوڈز پرائیویٹ لمیٹڈ بھی عمران علی کی ملکیت میں ہے جب کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے داماد پر پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ایف او نوید اکرام سے 13 کروڑ رشوت لینے کا الزام ہے۔
نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں مؤقف پیش کرتے ہوئے استدعا کی کہ شہباز شریف کے داماد عمران علی یوسف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے اور تحقیقات کے لیے نیب بھی طلب کیا گیا لیکن عمران علی یوسف پیش نہیں ہوئے، ملزم بیرون ملک فرار ہوچکا ہے، عدالت شہباز شریف کے داماد کو اشتہاری قرار دینے اور جائیدادیں ضبط کرنے کاحکم دے۔ عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا پر نیب کوعمران علی یوسف کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔