- پاکستان کی دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے کاوشوں کی حمایت کرتے ہیں، امریکا
- بلوچستان اسمبلی کے دو ارکان کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری
- ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی
- ڈی جی خان؛ جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ، 7اہلکار زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم میں فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کیلئے کانٹے کا مقابلہ
- ہم محنت کش جگ والوں سے!
- کراچی میں جمعے سے گرمی کی لہر میں کمی متوقع
- کراچی؛ تیز رفتار کار ڈمپر سے جا ٹکرائی، نوجوان جاں بحق، 4 زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان! مچل مارش مقرر
- کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار
- وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
- میکسیکو میں چوہے کا سوپ بیچنے والی واحد دکان
- ایسٹرازینیکا کووِڈ ویکسین سنگین بیماری کا سبب بن سکتی ہے، کمپنی کا اعتراف
- لاکھوں صارفین کا ڈیٹا چُرا کر فروخت کرنے والے اکاؤنٹس پر پابندی عائد
- مالیاتی پوزیشن آئی ایم ایف کے معاشی استحکام کے دعوؤں پر سوالیہ نشان
- چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529 ارب کی ریکارڈ سطح پر
- یہ داغ داغ اُجالا، یہ شب گزیدہ سحر
- یکم مئی کے تقاضے اور مزدوروں کی صورت حال
- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
فخر عالم مشن پرواز کا پہلا مرحلہ مکمل کرکے کراچی پہنچ گئے
لاہور: معروف گلوکار فخرعالم ایک انجن والے جہاز کے ذریعے دنیا کے گرد چکر لگانے کے ’مشن پرواز‘ کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے بعد دبئی سے کراچی پہنچ گئے۔
مشن پرواز کے دوران امریکا اور یورپ کی کئی ریاستوں کے فضائی سفر کے بعد فخرعالم کے سنگل انجن جہاز نے دبئی سے کراچی کے ٹرمینل ون پر لینڈ کیا۔ فخرعالم کے استقبال کے لیے گورنر سندھ عمران اسماعیل ٹرمینل ون پر موجود تھے۔ اداکارفیصل قریشی، اداکارہ ژالے سرحدی، ماریہ واسطی اور گلوکار ندیم جعفری سمیت دیگر فنکار بھی ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔
میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہمیں فخرعالم پر فخر ہے جو پاکستان کی تاریخ کا انوکھا کارنامہ سرانجام دے رہے ہیں، فخر عالم ایک ایسا کام کررہے ہیں جس میں بے شمار خطرات کے باوجود ان کا جذبہ لائق تحسین ہے، فخرعالم دنیا کا فضائی مرحلہ سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہوں گے۔
Celebrities, followers of Mission Parwaaz and the Governor all came out to greet Mr. Alam and his team, Josh and Kurt today in Karachi airport, Pakistan pic.twitter.com/QoW12bgMIH
— Stella Laclé Tampa Bay Aviation (@StellaLacleTBA) October 16, 2018
اس موقع پر فخر عالم کا کہنا تھا کہ 10 اکتوبرکو فلوریڈا (امریکا) سے مشن پرواز کا سفرشروع کیا۔ دنیا بھر کے کئی ممالک کا فضائی سفر کرنے کے بعد پاکستان پہنچا تو دل ودماغ پر ایک عجیب جذبہ طاری ہوا، خاص طور پر اس وقت بڑامنفرد تجربہ رہا جب میں نے کراچی ائیرپورٹ پر ائیر ٹریفک کنٹرولر سے نچلی سطح کے فلائی پاسٹ کی اجازت مانگی، ان کی مہربانی کہ مجھے وہ اجازت دے دی گئی۔
گلوکار کا کہنا تھا کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی، پاکستان ائیر فورس اور پاکستان آرمی کا تہہ دل سے مشکور ہوں، اس سے قبل دنیا کا چکر لگانے کی مہم پر ایک اور پاکستانی باپ بیٹا، بابر سلیمان اور حارث سلیمان نے بھی کوشش کی تھی جوبدقسمتی سے جہاز پیسفیک میں گرنے کی وجہ سے مشن مکمل نہیں کرسکے تھے۔
فخرعالم کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کا یہ ہوائی سفر پاکستان کے نام ہے اور میں نے یہ جملہ جہاز کی باڈی پر بھی لکھوایا، میں اپنے امریکی ٹیکنیکل معاونین کرڈ اور جارج کا بھی بے حد مشکورہیں جنھوں نے فضائی سفر میں میری معاونت کی۔
فخرعالم کے مطابق وہ اگلے مرحلے میں اسلام آباد اور بعدازاں لاہور جائیں گے جس کے بعد دنیا کے باقی ماندہ ممالک کے سفر کے لیے اڑان بھریں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔