ٹی 10 لیگ کا شیڈول جاری، 8 سابق بھارتی کرکٹرز بھی حصہ لیں گے

اسپورٹس ڈیسک  منگل 23 اکتوبر 2018
ٹی 10 لیگ دوسرے کے ایڈیشن کا آغاز21 نومبر کو شارجہ اسٹیڈیم میں رنگارنگ تقریب سے ہوگا۔ فوٹو: فائل

ٹی 10 لیگ دوسرے کے ایڈیشن کا آغاز21 نومبر کو شارجہ اسٹیڈیم میں رنگارنگ تقریب سے ہوگا۔ فوٹو: فائل

 دبئی:  ٹی 10 کرکٹ لیگ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جس میں نامور شخصیات شرکت کریں گی۔

ٹی 10 لیگ دوسرے کے ایڈیشن کا آغاز21 نومبر کو شارجہ اسٹیڈیم میں رنگارنگ تقریب سے ہوگا۔ ایونٹ کی تیاریاں عروج پر ہیں، اس مرتبہ بھارتی کھلاڑیوں کی شرکت متوقع ہے جب کہ 8سابق کرکٹرزنے شرکت کی تصدیق کردی، ان میں ظہیر خان ، پراوین کمار ، آرپی سنگھ ، آرایس سودھی ، اور ایس بدری ناتھ بھی شامل ہیں۔

افتتاحی تقریب کے بعد 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا مقابلہ راجپوتز اور کراچیئن کے درمیان ہوگا جبکہ دوسرے میچ میں کیرالہ کنگز اور پختونز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔

اس مرتبہ مجموعی طور پر 29 مقابلے ہوں گے، 2 دسمبر کو تیسری پوزیشن کا میچ اور فائنل کھیلا جائے گا اور اسی روز رنگارنگ اختتامی تقریب منعقد ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔