- فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر
- برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا
- حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری
- او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ
- گیری کرسٹن کی بطور ہیڈکوچ تعیناتی؛ پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز قرار
- عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل جاں بحق
- سعودی حکمران پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم
- حسن علی کی سلیکشن! آفریدی نے بھی حیران رہ گئے
- بھارت؛ شیوسینا کی رہنما کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- مخصوص نشستیں؛ پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلیے مقرر
- قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ڈاکوؤں کا نیا طریقہ واردات، حیدرآباد سے کراچی آنیوالی پوری وین لوٹ لی
- اسلام آباد میں رہنے والے چینی شہریوں کا ڈیٹا مرتب، سکیورٹی سخت کردی گئی
- گندم سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف
- پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے بھائی پختونخوا حکومتی ٹیم سے فارغ
- سلمان بٹ کا محمد حارث کو اپنے اوپر نظرثانی کا مشورہ
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کرنے کا نوٹس لے لیا، تحقیقات کا حکم
- پی ایس ایل کی لیگ کمشنر نائلہ بھٹی بھی مستعفی ہوگئیں
- پولیس اہلکاروں کے ٹارگٹ کلر کے دورانِ تفتیش سنسنی خیز انکشافات
مسئلہ کشمیر پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کریں گے، پاکستان
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کریں گے اور یہ بات ذہن سے نکال دینی چاہیے کہ کرتار پورکی وجہ سے کشمیر کا معاملہ پیچھے چلا جائے گا۔
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ چینی سرکاری ٹی وی پرمقبوضہ کشمیرکو بھارت کا حصہ بنانے کی خبریں غلط ہیں، چین نے معاملے پر پاکستان کو تفصیلات سے آگاہ کیا، چین نے مقبوضہ کشمیر کو سفید رنگ میں ظاہرکیا جب کہ چینی سرکاری ٹی وی نے تسلیم شدہ نقشہ استعمال کیا۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم اوروزیرخارجہ سے ملاقاتیں کیں، افغانستان میں مفاہمتی عمل پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، زلمے خلیل زاد کے دورے میں کوئی شرط نہیں رکھی گئی، بات چیت کچھ لینے اورکچھ دینے پر انحصار کرتی ہے، پاکستان افغانستان میں مفاہمتی عمل آگے بڑھانے پر یقین رکھتا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ کرتار پور راہداری ابھی پوری طرح کھلا نہیں، پاکستان تو بھارت سے بات چیت چاہتا ہے، پاکستان سرکریک، کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب معاملات پر ڈائیلاگ چاہتا ہے، چین کو پاک بھارت بات چیت پرکوئی اعتراض نہیں اور بھارت سے مثبت ردعمل کی امید رکھتے ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی افواج کی زیادتیوں کا سلسلہ جاری ہے، سیکڑوں معصوم اورنہتے کشمیری پیلٹ گنز کے استعمال سے زخمی کئے گئے۔ ممبئی کیس سے متعلق ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ کیس عدالت میں ہے تبصرہ نہیں کرسکتا، حملہ کیس میں قانون کے مطابق انصاف ہوگا، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہورہی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جموں اورکشمیرکا معاملہ پس پشت نہیں ڈالنے دیں گے، کرتارپورراہداری کھلنے سے کشمیرکا زہراثر اندازنہیں ہوگا، کرتارپورراہداری آئندہ سال نومبرسے قبل مکمل ہو جائے گی، مسئلہ کشمیرپرہرگزسمجھوتہ نہیں کریں گے جب کہ ذہن سے نکال دیں کہ کرتارپورکی وجہ سے جموں کشمیر کا معاملہ پیچھے چلا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔