- بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ
- شراب برآمدگی کیس : علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے برآمد بوتل عدالت میں پیش
- الخدمت فاؤنڈیشن کا اُردن سے غزہ امدادی سامان بھجوانے کیلیے معاہدہ
- فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر
- برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا
- حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری
- او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ
- گیری کرسٹن کی بطور ہیڈکوچ تعیناتی؛ پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز قرار
- عالمی یومِ صحافت پر خضدار میں دھماکا، صدر پریس کلب صدیق مینگل جاں بحق
- سعودی حکمران پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں، وزیراعظم
- حسن علی کی سلیکشن! آفریدی بھی حیران رہ گئے
- بھارت؛ شیوسینا کی رہنما کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- مخصوص نشستیں؛ پشاور ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف سنی اتحاد کونسل کی اپیل سماعت کیلیے مقرر
- قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان ہوگیا
- ڈاکوؤں کا نیا طریقہ واردات، حیدرآباد سے کراچی آنیوالی پوری وین لوٹ لی
- اسلام آباد میں رہنے والے چینی شہریوں کا ڈیٹا مرتب، سکیورٹی سخت کردی گئی
- گندم سمیت دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں کسٹمز اہلکاروں کے ملوث ہونے کا انکشاف
- پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کے بھائی پختونخوا حکومتی ٹیم سے فارغ
- سلمان بٹ کا محمد حارث کو اپنے اوپر نظرثانی کا مشورہ
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
کیمرہ مین پر تشدد کرنیوالے گارڈز کیخلاف کارروائی میں تعاون کریں گے، نواز شریف
اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنے سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے نجی ٹی وی کے کیمرہ مین پر تشدد پر صحافیوں سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
نواز شریف فلیگ شپ ریفرنس کی سماعت کے لیے اسلام آباد کی احتساب عدالت پہنچے تو صحافیوں نے گزشتہ روز پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ پر شدید احتجاج کیا۔ نواز شریف سماعت کے بعد عدالت سے باہر آئے تو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔
شکور نےکیمرا مین کو جیسے راستے سے ہٹانے کے لئے دھکا دیا اس پہ مجھے وہیں پر اعتراض تھا لیکن میں نےخود دیکھا کہ اس کے بعد کیمرا مین نے شکور کے ماتھے پہ کیمرا دے مارا جس سے اس کا ماتھا زخمی ہوا خون بھی نکلا ۔ میں نے انہیں کہا کہ کوئی ری ایکشن نہ کرنا: نواز شریف کی صحافیوں سے گفتگو pic.twitter.com/OSfMZqnanM
— Mukhtiar Ali (@MukhtiarBugti99) December 18, 2018
نواز شریف نے کہا کہ سیکیورٹی گارڈز کے خلاف جو قانون کے مطابق کارروائی ہوئی اس میں ہر قسم کا تعاون کریں گے، مریم اورنگزیب سے بھی اس معاملے پر بات ہوئی ہے، یہ بات یقین سے کہہ رہا کہ سب کام قانون کے مطابق ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کے سیکیورٹی گارڈ کا نجی ٹی وی کے کیمرہ مین پر بہیمانہ تشدد
نواز شریف نے کہا کہ میں کل اسمبلی سے باہر آیا تو سیکورٹی اہلکار میرے لیے راستہ بنا رہا تھا، کل جو مسئلہ ہوا وہ بہت برا ہوا، مجھے اس بات کا افسوس ہے اور یہ موقعہ نہیں آنا چاہیے تھا۔
مسلم لیگ (ن) کے قائد کا کہنا تھا کہ زیادتی کہیں سے بھی نہیں ہونی چاہیے اور ہر طرف انصاف ہونا چاہیے، شکور کے خلاف بھی ایکشن لوں گا، صحافی گاڑی کے پاس آئے تو گارڈ شکور نے کیمرہ مین کو دھکا دیا، مجھے اعتراض اس بات پر بھی ہے کہ کیمرہ مین نے بھی اپنا کیمرہ شکور کے سر پر مارا جس سے اس کا ماتھا زخمی ہوا اور خون بھی نکلا، یہ کوئی طریقہ نہیں ہے، مجھے برا لگا۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ میرا میڈیا کے ساتھ اچھا تعلق رہا ہے، عدالتوں میں جو بھی کارروائی ہوتی رہی اس میں آپ سب ساتھ رہے، ایسے وقت میں کیسے آپ سب سے الگ ہو جاوٴں یا بگاڑلوں، آپ سب بلاخوف رپورٹنگ کرتے ہیں، ہمارے آپ کے ساتھ بڑے اچھے تعلقات ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔