- انتخابی فائدے کیلیے مودی مسلم دشمنی میں زہرآلود تقاریر کررہے ہیں، عالمی میڈیا
- سرحدی کشیدگی؛ ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ
- اے ڈی بی اور ملکی اداروں کا معاشی کارکردگی پراطمینان کا اظہار
- کراچی:غیرقانونی تعمیرات کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کاحکم
- سندھ کابینہ، گاڑیوں کی پریمیم نمبر پلیٹس متعارف کرانیکا فیصلہ
- لاہور؛ نوبیاہتا دلہن کی فلیٹ سے پھندا لگی لاش برآمد
- لائیک، شیئر اور فالوورز برائے فروخت
- آئی ایم ایف مشن کی آمد سے قبل بجٹ اہداف مکمل کرنے کا فیصلہ
- تجارتی خسارے میں 17 فیصد کمی، برآمدات میں 9.10 فیصد بڑھیں
- پاکستان کا پہلا قمری خلائی مشن آج چین سے لانچ ہوگا
- میگا ایونٹ سے قبل پاکستانی بالنگ لائن کی تعریفیں ہونے لگیں
- مکارم اخلاق
- مستحکم ازدواجی زندگی مگر کیسے۔۔۔۔۔!
- کوہلی کو پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
- اے این ایف کارروائیوں میں 2 ٹن سے زائد منشیات برآمد
- ریپ کیس، لامی چینی بے گناہ ہونے کی پھر دہائی دینے لگے
- احسان اللہ کے کیریئر سے کھلواڑ کی تصدیق ہوگئی
- پشین میں پولیس پر فائرنگ، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او زخمی
- شاہراہ قراقرم پر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، 21 زخمی
- یوٹیوبر نے دنیا کا سب سے بڑا ریموٹ کنٹرول جہاز تیار کرلیا
خیبر پختونخوا میں حکومت دے کر عمران خان کو پھنسایا گیا، غلام بلور
پشاور: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر ریلوے غلام بلور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو دہشت گردی سے متاثرہ صوبے کی حکومت دے کر عمران خان کو پھنسایا گیا۔
پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون پر ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر ریلوے نے کہا کہ ہمارے دور میں تحریک انصاف ڈرون حملوں پر مظاہرے کرتی تھی اب ایسا کچھ نہیں کیا جارہا حالانکہ تحریک انصاف کی حکومت کے ابتدائی 2 ماہ میں ہی صوبے میں دہشت گردوں نے اس قدر لوگوں کو نشانہ بنایا ہے جتنے عوامی نیشنل پارٹی کی 5سالہ حکومت میں نہیں بنائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو دہشت گردی سے متاثرہ صوبے کی حکومت دے کر دراصل عمران خان کو پھنسایا گیا۔
غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کے لئے بھر پور انداز میں تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے، اس سلسلے میں جے یو آئی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے سلسلے میں بات ہورہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔