- پشاور میں سسرالیوں کی فائرنگ سے زخمی گولڈ میڈلسٹ طالب علم جاں بحق
- مارگلہ ہلز پر ایک مرتبہ پھر آگ بھڑک اٹھی
- نیب ترامیم کیس کی براہ راست سماعت سیاسی مقاصد کیلیے استعمال ہوسکتی ہے، سپریم کورٹ
- بھارت میں لوک سبھا کے انتخابات مکمل، مودی کا تیسری بار وزیراعظم بننے کا امکان
- پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کامیاب کارروائی، 380 کلوگرام منشیات پکڑ لی
- اٹلی میں غیرت کے نام پر قتل کی اشتہاری ملزمہ کھاریاں سے گرفتار
- گورنر سندھ کی جانب سے اسٹریٹ کرائم متاثرین میں 1000 موٹرسائیکلیں تقسیم
- کراچی بدامنی کے واقعات، نوجوان اور پولیس اہلکار جاں بحق
- کلفٹن میں ساحل کی ریت سے صفائی کی بابرسرف ریک مشینوں کا افتتاح
- حیدرآباد سلینڈر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی
- الیکشن ٹربیونلز میں ریٹائرڈ ججوں کی تقرری کے آرڈیننس کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر
- پاک بھارت میچ، نسيم اشرف نے بیلٹنگ سسٹم پر سوال اٹھا دیے
- بغاوت چھوڑیں اور ٹویٹ ڈیلیٹ کر کے مذاکرات کریں، وفاقی وزیر کی پی ٹی آئی کو پیشکش
- حمود الرحمٰن کمیشن رپورٹ پڑھنے میں غداری کیا ہے؟ عارف علوی
- بانی پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے ویڈیو اپلوڈنگ پرعمران خان سمیت 4 رہنماؤں کو ایف آئی اے کا نوٹس
- کم وقت میں ناک سے انگریزی حروف ٹائپ کرنے کا نیا ریکارڈ قائم
- اب تک کی سب سے قدیم کہکشاں دریافت
- ہیٹ اسٹروک ہوجانے کی صورت میں کیا ہنگامی اقدامات اپنائیں؟
- کراچی میں چار روز سے جاری ہیٹ ویو ختم
- آئی ایم ایف کا ایک بار پھر ارکان پارلیمنٹ اور سرکاری افسران کے اثاثے پبلک کرنے کا مطالبہ
افغان بارڈرپر باڑمکمل ہونے سے ملک پولیوفری ہوجائے گا، فوکل پرسن
اسلام آباد: پاک افغان بارڈر پر باڑ کی تنصیب کے بعد جنوری 2020 تک پاکستان سے پولیووائرس کامکمل خاتمہ یقینی ہے۔
وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم نے کہاہے کہ 2011 میں ایبٹ آباد واقعہ نے پولیو پروگرام کی کمر توڑ کررکھ دی تھی، پولیو ویکسین سے مردوں میں بانجھ پن پیدا نہیں ہوسکتا، قبائلی لوگوں کو یہ بات سمجھانا ایک ہدف ہے۔ وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے ’’ایکسپریس‘‘سے خصوصی گفتگو میں یہ دعویٰ کیاکہ آئندہ سال پاکستان سے پولیووائرس کا مکمل خاتمہ حقیقت ثابت ہوگا، پاک افغان بارڈر پر زیرتکمیل باڑ 45 فیصد مکمل ہو چکی ہے،دسمبر 2019 تک اس باڑ کی تکمیل سے افغانستان سے آنیوالا پولیو وائرس مکمل بند ہو جائیگا۔
بابر بن عطا نے کہا افواج پاکستان کی مدد سے شمالی وزیرستان کے ان علاقوں تک رسائی ملی جہاں سے پولیو وائرس پورے ملک میں پھیلتا تھا، فوج کی مدد سے ان علاقوں تک پولیو ٹیموں کی پہنچ ممکن ہونے سے وہاں کے بچوں تک پہلی مرتبہ پولیو ویکسین پہنچی، یہی وجہ ہے کہ آج پولیو کیسز تین سو سے کم ہوکر صرف دس رپورٹ ہوئے ہیں۔ وزیراعظم کے فوکل پرسن نے کہا پولیو مہم کی سب سے بڑی ناکامی والدین کا عدم اعتماد اور بے یقینی ہے۔
والدین کا اعتماد بحال کردیا تو ایک ہی پولیو مہم میں وائرس فارغ کردیںگے، چین نے 4 مہمات میں خاتمہ کیا تھا بس ہمیں اعتماد بحال کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا پشاور پولیو وائرس کیلیے ایک جنت ہے، خیبر پختونخوا میں پولیو ویکسین کے بارے میں بانچھ پن کا تاثر زیادہ پھیل رہا ہے، اگر آپ کو ڈیٹا دکھاؤں تو والدین کا دینی وجوہات پر انکار بہت چھوٹا ہے، پاکستان میں ہر پولیو مہم میں تقریباً 4 کروڑ بچوں میں سے 3 لاکھ بچے قطروں سے محروم رہ جاتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔