- سعودی عرب؛ حج کے دوران اس غلطی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے
- لوگوں کو لاپتا کرنے والوں کے خلاف سزائے موت کی قانون سازی ہونی چاہیے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- مسائل کے حل کے لیے کراچی کے لوگوں کو آواز اٹھانا پڑے گی، گورنر سندھ
- موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات: تیسرے سال بھی آم کی پیداوار میں نمایاں کمی
- روسی صدر 6 ماہ میں دوسری بار چین کے دورے پر پہنچ گئے
- ملازمت پیشہ خواتین سے متعلق بیان؛ سعید انور تنقید کی زد میں
- فرقہ وارانہ قتل میں ملوث دو ٹارگٹ کلرز گرفتار، 13 افراد کے قتل کا اعتراف
- آئی ایم ایف کا غربت کے خاتمے کے پروگرامز میں توسیع کا مطالبہ
- سپریم کورٹ سے عمران خان کی تصویر وائرل، تحقیقات شروع
- ٹی20 ورلڈکپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ
- آزاد کشمیر کے لیے 23 ارب روپے کا پیکیج احسان نہیں ہمارا فرض ہے، وزیراعظم
- یا تو پورا سیزن کھیلو ورنہ نہ آؤ! عرفان پٹھان نے کرکٹرز کو ذاتی ملازم سمجھ لیا
- خفیہ اداروں کے اہلکاروں کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں داخلے پرپابندی عائد
- بھارتی فوج نے جعلی مقابلے میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا
- پاک بھارت ٹاکرا؛ ڈراپ اِن پچز کیوں؟ ہربھجن نے تنقید کے نشتر چلادئیے
- غزہ میں اسرائیلی ٹینک کی گولہ باری سے 5 اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی
- بجلی صارفین پر 310 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آئی سی سی نے بھارت کو پہلے ہی سیمی فائنل سلاٹ الاٹ کردی
- اسپتال مالک کے اغوا برائے تاوان میں ملوث 3 سابق سرکاری ملازم گرفتار
بھارت کا جنگی جنون، کرکٹ ٹیم نے فوجی کیپ پہن کر میچ کھیلا
رانچی: جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے کرکٹ کو بھی اپنی جارحیت پسندی سے نہ بخشا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم جھاڑ کھنڈ کے شہر رانچی میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کے لیے روایتی کرکٹ کٹ سے ہٹ کر آرمی کیپ پہن کر میدان میں اتری۔ سابق کپتان اور موجودہ سینیئر کھلاڑی دھونی نے میچ سے قبل کھلاڑیوں میں فوجی کیپ تقسیم کیے۔
#TeamIndia will be sporting camouflage caps today as mark of tribute to the loss of lives in Pulwama terror attack and the armed forces
And to encourage countrymen to donate to the National Defence Fund for taking care of the education of the dependents of the martyrs #JaiHind pic.twitter.com/fvFxHG20vi
— BCCI (@BCCI) March 8, 2019
جنگ کی میدان میں دو طیاروں کی تباہی اور ایک پائلٹ کی گرفتاری کے بعد بھارت نے کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی جنگ کا میدان سجالیا۔ کرکٹ کی تاریخ کے اس انوکھے واقعے نے اسپورٹس مین اسپرٹ کے بجائے جنگی سپاہیوں کا منظر پیش کیا۔
کپتان ویرات کوہلی ٹاس کے لیے میدان میں آئے تو فوجی کیپ پہنے ہوئے تھے، ٹاس جیتنے کے بعد انہوں نے انکشاف کیا کہ اپنی فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے یہ کیپ پوری ٹیم پہنے گی جب کہ ٹیم نے میچ کا معاوضہ پلوامہ میں ہلاک ہونے والے سپاہیوں کے اہل خانہ کو عطیہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کرکٹ میچ کے دوران امن اور کینسر جیسے امراض وغیرہ سے آگاہی کے لیے ٹیمیں مختلف رنگ کی شرٹس پہنتی آئی ہیں یا کوئی نمائندہ بیجز لگاتی ہیں لیکن جنگی جارحیت کو ہوا دینے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔