- کراچی میں ہر قسم کی پلاسٹک کی تھیلیوں پر پابندی کا فیصلہ
- سندھ ؛ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ترقیاتی بجٹ کا 34 فیصد خرچ ہوسکا
- پنجاب کے اسکولوں میں 16 مئی کو اسٹوڈنٹس کونسل انتخابات کا اعلان
- حکومت کا سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے عبوری فیصلے پر تحفظات کا اظہار
- گونگا بچہ کیوں پیدا کیا؛ طعنوں پر ماں نے بیٹے کو مگرمچھوں کی نہر میں پھینک دیا
- سندھ میں آم کے باغات میں بیماری پھیل گئی
- امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے پی ٹی آئی قیادت کی ملاقات، قانون کی حکمرانی پر گفتگو
- کراچی میں اسٹریٹ کرائم کیلیے آن لائن اسلحہ فراہم کرنے والا گینگ گرفتار
- کراچی میں شہریوں کے تشدد سے 2 ڈکیت ہلاک، ایک شدید زخمی
- صدر ممکت سرکاری دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
- عوامی مقامات پر لگے چارجنگ اسٹیشنز سے ہوشیار رہیں
- روزمرہ معمولات میں تنہائی کے چند لمحات ذہنی صحت کیلئے ضروری
- برازیلین سپرمین کی سوشل میڈیا پر دھوم
- سعودی ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے سے ایک شخص ہلاک؛ 95 کی حالت غیر
- وقاص اکرم کی چیئرمین پی اے سی نامزدگی پر شیر افضل مروت برہم
- گندم اسکینڈل پر انکوائری کب کرنی ہے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کا نیب پراسیکیوٹر سے استفسار
- ایٹمی طاقت رکھنے والے پاکستان نے چوڑیاں نہیں پہن رکھیں؛ فاروق عبداللہ
- جماعت اسلامی کا احتجاجی مظاہرہ، تعلیمی اداروں میں مقابلہ موسیقی منسوخی کا مطالبہ
- مئی اور جون میں ہیٹ ویو کا الرٹ؛ جنوبی پنجاب اور سندھ متاثر ہونگے
- سوات : 13 سالہ بچی سے نکاح کرنے والا 70 سالہ شخص، نکاح خواں اور گواہ زیر حراست
وزیر اعظم عمران خان کی افغانستان کو پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے پر مبارکباد
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی جیت پر مبارک باد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کو ان کی ٹیم کے پہلے ٹیسٹ کرکٹ میچ کی جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھنے کے بعد تھوڑے ہی عرصے میں افغان کھلاڑیوں نے یہ زبردست کامیابی سمیٹی ہے۔
Congratulations to Afghanistan on their team's first ever win in test cricket. The Afghan cricketers have achieved amazing successes in such a short period of their exposure to international cricket.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 18, 2019
عمران خان نے ٹویٹر پر پہلے انگریزی پھر اردو اور پھر پشتو زبان میں مبارکباد دی۔
افغانستان کرکټ ټیم تہ پہ لومړي ځل ټسټ ګټلو مبارکي ورکوم. د افغانستان کرکټ لوبغاړو نړیوالې کرکټ کي دومره لږ وخت کې بریالیتوبونه ترلاسه کړي دي.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 18, 2019
واضح رہے کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے بھارتی شہر دہرہ دون میں آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹیسٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کی۔ قبل ازیں انگلینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیمیں اپنے اپنے دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کرچکی ہیں جب کہ آسٹریلیا واحد ٹیم ہے جس نے اپنے پہلے ہی میچ میں کامیابی حاصل کی۔
افغانستان کو ٹیسٹ کرکٹ میں اسکی ٹیم کی پہلی جیت مبارک۔ بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھنے کے بعد تھوڑے ہی عرصے میں افغان کھلاڑیوں نے یہ زبردست کامیابی سمیٹی ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 18, 2019
اپنا پہلا ٹیسٹ میچ جیتنے میں ویسٹ انڈیز کا نمبر پانچواں ہے جس نے اپنے چھٹے میچ میں لارڈز کے تاریخی میدان میں انگلینڈ کے خلاف پہلی جیت سمیٹی۔
زمبابوے نے اپنے 11 ویں ٹیسٹ میچ میں پہلی کامیابی پاکستان کے خلاف حاصل کی، جنوبی افریقا نے اپنے 12 ویں میچ میں انگلینڈ کو مات دے کر پہلا ٹیسٹ جیتا، سری لنکا کو 14 ویں میچ میں بھارت کے خلاف کامیابی ملی اور بھارت کو 25 میچوں کے انتظار کے بعد انگلینڈ کے خلاف پہلی کامیابی حاصل ہوئی۔
اسی طرح بنگلہ دیش کو 35 میچز کے بعد پہلی کامیابی زمبابوے کے خلاف ملی جب کہ دور حاضر کی بہترین کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کو اپنی پہلی جیت حاصل کرنے میں 45 ویں میچ تک انتظار کرنا پڑا۔ اسے پہلی جیت ویسٹ انڈیز کے خلاف حاصل ہوئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔