- حکومتی پالیسی سے معیشت مستحکم ہو رہی ہے، پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا، وزیر خزانہ
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ایئرفورس کے قافلے پر حملہ؛ 1 ہلاک اور 4 زخمی
- پی ٹی آئی کا شیخ وقاص اکرم کو چیئرمین پی اے سی بنانے کا فیصلہ
- گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے عہدے کا حلف اٹھالیا
- کراچی اور لاہور میں ایک پاسپورٹ دفتر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا فیصلہ
- پرویز الٰہی کو جیل سے اسپتال یا گھر منتقل کرنے کی درخواست منظور
- کراچی میں منشیات فروشوں کی فائرنگ سے 2 دوست جاں بحق
- سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری سیاسی جماعتوں کو دینے کا فیصلہ معطل
- پختونخوا حکومت کاشتکاروں سے 29 ارب روپے کی گندم خریدنے کیلیے تیار
- حماس کی اسرائیلی فورسز پر راکٹوں کی بوچھاڑ، 3 فوجی ہلاک، 11 زخمی
- گندم اسکینڈل؛ کون سی راکٹ سائنس ہے؟
- زہریلے کنکھجورے گردوں کی بیماری کے علاج میں معاون
- ناسا کا چاند پر جدید ریلوے سسٹم بنانے کا منصوبہ
- ایران کے صحرا میں بنایا گیا ویران شہر
- خشک دودھ کی درآمد پر پابندی، امپورٹ ڈیوٹی بڑھانے کا مطالبہ
- گندم اسکینڈل، کسانوں کا 10 مئی سے ملک گیر احتجاج کا اعلان
- جان بچانے والی 100 سے زائد دواؤں کی قلت پیدا ہوگئی
- اے ڈی بی؛ 100 ارب ڈالر کے اضافی فنڈز کے اجرا کا خیرمقدم
- نیپرا، اوور بلنگ پر افسران کو 3 سال کی سزا کا بل منظور
- ایشیائی اور بحرالکاہل کے ممالک معمر افراد کی فلاح و بہبود میں ناکام
سی پیک معاشی وکمرشل منصوبہ ہے جس میں کوئی بھی شامل ہو سکتا ہے، چینی سفیر
اسلام آباد: چینی سفیر یاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ سی پیک معاشی وکمرشل منصوبہ ہے جس میں کوئی بھی شامل ہو سکتا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق چینی سفیر نے بلوچستان ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے بارشوں سے متاثر ہونے والوں کے لیے گورنر بلوچستان جسٹس ریٹائرڈ امان اللہ خان کو امدادی چیک دیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے بعض علاقے کافی متاثر ہوئے ہیں، چین کی جانب سے اس امداد سے متاثرین کو کافی مدد ملے گی، ہم چینی حکومت کے شکر گزار ہیں۔
دوسری جانب چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ چینی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کی طرف سے بلوچستان حکومت کو دولاکھ ڈالر فراہم کئے، سی پیک کے بعد بلوچستان نے خاصی توجہ حاصل کی ، بلوچستان کی تمام جماعتوں کے شکر گزار ہیں ، بلوچستان کی تمام نیشنلسٹ پارٹیز نے بیجنگ کانفرنس میں شرکت کی، گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ کی گراؤنڈ بریکنگ آئندہ مہینے کر دی جائے گی۔
چینی سفیر نے کہا کہ پاکستان خوشحالی ترقی اور امن کی جانب گامزن ہے، سی پیک ایک معاشی اور کمرشل منصوبہ ،کوئی بھی شامل ہو سکتا ہے، سِی پیک کے تحت کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی ممکن ہو گی تاہم بھارت سی پیک منصوبے پر کچھ تحفظات رکھتا ہے، سِی پیک کے کچھ روٹس کو بھارت متنازعہ کہتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔