- لاہور: ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہید اریب احمد کی کراچی میں تدفین
کراچی: سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے پاکستانی اریب احمد کی کراچی کے علاقے سخی حسن کے قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے شہید اریب احمد کا جسد خاکی آج صبح غیرملکی پرواز سے کراچی پہنچا، اس موقع پر گورنر سندھ اور میئر کراچی سمیت ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی بھی جسدِ خاکی وصول کرنے کے لیے ایئرپورٹ پرموجود تھے۔
ایئرپورٹ سے اریب احمد کے جسد خاکی کو گھر منتقل کیا گیا جہاں سنگم گراونڈ میں اریب کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سخی حسن قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے، نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی شخصیات اور اہل محلہ سمیت بڑی تعداد میں دیگر افراد نے شرکت کی۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید اریب والدین کا اکلوتا بیٹا تھا
اریب اپنے والدین کی اکلوتی نرینہ اولاد تھی جو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بننے کے بعد بہتر مستقبل کی تلاش میں نیوزی لینڈ گیا لیکن وہاں وہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران جنونی قاتل کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔