سانحہ کرائسٹ چرچ کے شہید اریب احمد کی کراچی میں تدفین

ویب ڈیسک  پير 25 مارچ 2019
شہید اریب کی تدفین سخی حسن قبرستان میں کردی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

شہید اریب کی تدفین سخی حسن قبرستان میں کردی گئی ہے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید ہونے والے پاکستانی اریب احمد کی کراچی کے علاقے سخی حسن کے قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے شہید اریب احمد کا جسد خاکی آج صبح غیرملکی پرواز سے کراچی پہنچا، اس موقع پر گورنر سندھ اور میئر کراچی سمیت ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی بھی جسدِ خاکی وصول کرنے کے لیے ایئرپورٹ پرموجود تھے۔

ایئرپورٹ سے اریب احمد کے جسد خاکی کو گھر منتقل کیا گیا جہاں سنگم گراونڈ میں اریب کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سخی حسن قبرستان میں تدفین کردی گئی ہے، نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی شخصیات اور اہل محلہ سمیت بڑی تعداد میں دیگر افراد نے شرکت کی۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید اریب والدین کا اکلوتا بیٹا تھا

اریب اپنے والدین کی اکلوتی نرینہ اولاد تھی جو چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ بننے کے بعد بہتر مستقبل کی تلاش میں نیوزی لینڈ گیا لیکن وہاں وہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران جنونی قاتل کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔