- کراچی: گریڈ 17 کا افسر عدالت میں میتھ کی اسپیلنگ نہ سُنا سکا
- عالمی بینک کی پاکستان میں آئندہ مالی سال مہنگائی میں کمی کی پیش گوئی
- افغانستان کے صوبہ غور میں شدید بارش اور سیلاب سے 50 افراد جاں بحق
- کرغزستان میں کوئی پاکستانی ہلاک نہیں ہوا نہ کسی خاتون سے زیادتی ہوئی، دفتر خارجہ
- دنیا کی بلند ترین برفانی چوٹی پر پاک بھارت ریسلرز کا ٹکراؤ ہوگا
- پاکستانی طلبہ پر حملوں کیخلاف جمعیت کا کرغز سفارتخانے کے باہر مظاہرہ
- وزیراعظم کی اسحاق ڈار اور امیر مقام کو بشکیک جانے کی ہدایت
- بانی پی ٹی آئی پر مزید 10 قیمتی تحائف بیچنے کا الزام، انکوائری رپورٹ سامنے آگئی
- لیاقت آباد کے کال سینٹر میں نوجوان کی ہلاکت کا معمہ حل
- کراچی میں پارہ 40 ڈگری سے تجاوز کرگیا
- ٹِک ٹاک نے صارفین کے لیے اہم فیچر کی آزمائش شروع کردی
- ڈبلیو ایچ او نے ڈینگی کی دوسری ویکسین کی منظوری دیدی
- ’ ہاسٹل میں محصور ہیں، دوبارہ حملے کی اطلاعات ہیں ‘ بشکیک سے پاکستانی طلبا کے پیغامات
- ہم وطنوں سے اپیل ہے سوشل میڈیا کی خبروں پر یقین نہ کریں، پاکستانی سفیر
- کراچی : گرمی کی شدید لہرکا خطرہ، اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز قائم
- مجھے پارٹی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ ن لیگ سے نہیں کہیں اور سے آیا تھا، نواز شریف
- نواز شریف کو ن لیگ کی صدارت سے الگ کرکے ظلم کیا گیا، شہباز شریف
- میڈیا کو توہینِ عدالت پر مبنی مواد نشر کرنے سے باز رہنا چاہیے، سپریم کورٹ
- لاہور پولیس مقابلے میں ہلاک چار داعش کارندوں کی شناخت
- ٹی20 ورلڈکپ؛ بابر، رضوان نے اپنے ہتھیاروں کو تبدیل کرلیا
دعوے سے کہتا ہوں میں ہر حکومت کا حصہ بن سکتا ہوں، چوہدری نثار
راولپنڈی: سینیئر سیاسی رہنما چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ میں ہر حکومت کا حصہ بن سکتا ہوں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق یوسی لوہدراں میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مجھے بہت سی پیشکشیں ہوئیں لیکن میں نے انہیں جھٹلا دیا، ذرا سی بات کی تشہیر ہوجاتی اور میں تشہیر کا قائل ہوں، جن لوگوں نے نیا شوشہ چھوڑا اور جو مجھے وزیراعلٰی پنجاب بنانا چاہتے ہیں وہی اس بات کا جواب دیں، میں دعوے سے کہتا ہوں کہ میں ہر حکومت کا حصہ بن سکتا ہوں۔
چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کل تک عمران خان دوسری پارٹیوں پر تنقید کرتے تھے انہوں نے چند ماہ میں ریکارڈ قرضے لے لیے، معاشرہ تنزلی کا شکار ہے یہاں سب بکتے ہیں اور بک رہے ہیں، عوام چہرے بدلنے والوں کو قبول کرتے ہیں، حلال اور حرام کی تمیز ختم ہوگئی ہے، میرے والد کہا کرتے تھے کہ ہمارے دور میں برے لوگ انگلیوں پر گنے جاتے تھے اب اچھے لوگ انگلیوں پر گنے جاتے ہیں۔
سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ اقتدار کی خواہش نہیں اب روزہ رکھا ہوا ہے آپ یقین کریں جب افطاری ہوگی تو مزہ آئے گا، سیاست عہدے کے لیے نہیں عوام کے لیے کرتا ہوں، اگر عوام میرے ہاتھ پر ہاتھ رکھیں اور تمام مشکلات دور کرسکتا ہوں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔