- عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی
- خاور مانیکا پر تشدد، پی ٹی آئی وکلا کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج
- بجٹ میں امپورٹڈ خوراک اور سولر پینل مہنگے ہونے کا امکان
- لاہور: خاتون اتائی ڈاکٹر کے غلط انجکشن سے لڑکی جاں بحق
- آئی ایم ایف کا نئے قرض پروگرام کیلیے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ
- خیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن کب ہونگے، الیکشن کمیشن سے تاریخ طلب
- نیٹ میٹرنگ مخالف پراپگینڈے کے پیچھے ڈسکوز اور آئی پی پیز گٹھ جوڑ
- ٹی20 ورلڈکپ؛ گواسکر نے بھی پاکستان کو ٹاپ 4 سے باہر کردیا
- کراچی میں 50 الیکٹرک بسیں چلانے کی منظوری
- چین نے غزہ میں جنگ بندی کیلیے عالمی امن کانفرنس کے انعقاد کا مطالبہ کردیا
- 9 مئی کے مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا لازم ہے، فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- نیب ترامیم کیس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کی درخواست مسترد
- ڈی آئی خان میں سیکورٹی آپریشن ، کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگرد ہلاک
- کراچی؛ 8 ملزمان کی گاڑی پر فائرنگ، 5 میں سے 2 بھائی جاں بحق
- آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت پولیس افسر کو سنائی گئی سزا معطل
- ’’ کوہلی پر تنقید! مجھے قتل کی دھمکیاں دی گئیں‘‘
- ملک بھر میں جون سے معمول سے زائد بارشوں کا امکان
- غزہ اور مغربی کنارے میں جھڑپوں، کار حملے میں 3 اسرائیلی فوجی ہلاک
- خوشاب؛ سکیسر جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، ایک اہلکار جاں بحق
- پی سی بی کا اسامہ میر کو ٹی20 بلاسٹ کیلئے این او سی جاری کرنے سے انکار
حکومت سلیکٹڈ اپوزیشن اورسلیکٹڈ عدلیہ چاہتی ہے، بلاول بھٹو
اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ حکومت سلیکٹڈ اپوزیشن اورسلیکٹڈ ججز چاہتی ہے۔
پارلیمنٹ کے باہر ن لیگ اور دیگر جماعتوں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے کہا کہ آج جو پارلیمنٹ میں ہوا وہ جمہوریت نہیں آمرانہ طریقہ تھا، حکومت نے اپوزیشن کے کسی رہ نما کوبولنے نہیں دیا، اسلام آباد میں دو دن قبل پُرامن لوگوں پرحملہ کیا گیا، ہمارے دو اراکین کوگرفتارکیا گیا اور خاتون ایم این اے پرتشدد کیا گیا۔
بلاول بھٹونے کہا کہ پاکستان میں حساس معاملات چل رہے ہیں، حکومت سلیکٹڈ اپوزیشن اورسلیکٹڈ ججزچاہتی ہے اور مشرف کا طریقہ کار اپنا رہی ہے۔ بلاول بھٹو نے پی ٹی ایم ارکان اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جھوٹ بولا کہ اس حوالے سے میرا خط ان کو نہیں ملا۔
(ن) لیگ کے سینیئررہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت عدلیہ کودباؤمیں رکھنا چاہتی ہے، آج پاکستان کی عدلیہ پرٹارگٹ کلنگ ہورہی ہے، حکومت نے ججزپردباؤ ڈالنے کی بدترین مثال قائم کی، ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت ججزکے خلاف ریفرنسز واپس لے ، رات کے اندھیرے میں یہ ریفرنسز بنتے ہیں جن کا کسی کا علم نہیں ہوتا۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح حکومت نے قومی اسمبلی سے راہ فراراختیارکی، خواتین پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہیں، یہ خواتین پرحملہ نہیں بلکہ عدلیہ پرحملہ ہے اوریہ حملے صرف اس لیے ہیں کہ جج حکومت کے خلاف فیصلے نہ دے پائیں۔
بی این پی سربراہ سرداراخترمینگل کا کہنا تھا کہ آج اسمبلی میں حکومتی رویے کی مذمت کرتے ہیں، کہنے کوتو یہ جمہوریت ہے مگر بُو آمریت کی آرہی ہے، جب کہ عدلیہ اورمیڈیا کو پابند سلاسل کیا جا رہا ہے۔ جے یو آئی (ف) کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ اختر نے وزیرستان واقعہ پر پارلیمانی کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں خار قمر چیک پوسٹ پر جھڑپ اور 13 افراد کی ہلاکت کے واقعے پر قومی اسمبلی میں آج شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔