- پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
- غیر استعمال ریلوے اسٹیشنز اور یارڈز کی اراضی لیز پر دینے کا فیصلہ
- ملکی معیشت عالمی اتارچڑھاؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے، جمیل احمد
- عالمی عدالت سے اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
- جسٹس بابر ستار نے خود کو آڈیو لیکس کیس سے الگ کرنے کی درخواستیں خارج کردیں
- چینی وفد پاکستان آگیا، 4 ارب یوآن سرمایہ کاری کرے گا
- شرح سود کا تعین، مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
- وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، پاکستان میں جاری سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
- براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری مسائل کا پائیدار حل نہیں
- پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ، پہلی بار 73 ہزار پوائنٹس کی سطح بھی عبور
- ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی20 سیریز میں مسلسل دوسری شکست پر منیبہ علی مایوس
- چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول آئی سی سی کو ارسال، بھارت کے میچز شامل
- پاکستان کیلیے 1.1 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری آج دیے جانے کا امکان
- چیئرمین پی سی بی کا ٹیم میں ’مسائل‘ کا اعتراف
- بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا
- احسان اللہ کی انجری سے متعلق رپورٹ جلد بورڈ کو وصول ہونے کا امکان
- بوبی بھائی کپتان بنے ہی کیوں؟
- مزدور خوشحال، ملک خوشحال ... انقلابی اقدامات اٹھانا ہونگے!
- ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4دہشتگرد ہلاک
- آئس کریم کیوں نہیں دی؟ عدالت کا آن لائن ڈلیوری ایپ پر ہزاروں کا جرمانہ
سرفراز احمد کی ڈانٹ،ٹیم میں کشیدگی کم ہونے لگی
کراچی: سرفراز احمد کی ڈانٹ کے بعد ٹیم میں پیدا ہونے والی کشیدگی کم ہونے لگی جب کہ کھلاڑی معمول کے مطابق ایک دوسرے سے بات چیت کر رہے ہیں۔
بھارت سے اہم میچ میں شکست پر کپتان سرفراز احمد ساتھی کھلاڑیوں پر برس پڑے تھے، انھوں نے بعض کرکٹرز پر گروپنگ کا الزام بھی عائد کر دیا تھا، سرفراز کی ڈانٹ سے ٹیم کا ماحول کشیدہ ہو گیا تاہم اب بظاہر معاملات بہتر دکھائی دے رہے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ کپتان اور پلیئرز ایک دوسرے سے معمول کی طرح بات چیت کر رہے ہیں، بظاہر ایسا محسوس نہیں ہوتاکہ کسی نے ڈانٹ کودل پر لیا، نیٹ پریکٹس کے دوران ہنسی مذاق کا سلسلہ بھی جاری رہا،گذشتہ روز ٹیم میٹنگ میں سرفراز نے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ ’’وہ سابق کرکٹرز اور میڈیا کی تنقید کو بھول کر صرف اپنی کارکردگی پرتوجہ دیں، بقیہ چاروں میچز میں فتح کیلیے بھرپور کوشش کریں، اب بھی ٹیم سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر سکتی ہے لہذا ہمت نہ ہاریں‘‘۔
دوسری جانب شعیب ملک کو ٹیم مینجمنٹ نے پہلے ہی آگاہ کر دیا کہ انھیں جنوبی افریقہ سے میچ کی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں کیا جائے گااس کے باوجود وہ پریکٹس میں جان لڑاتے نظر آئے،آل راؤنڈر ایک برس پہلے ہی اعلان کر چکے تھے کہ ورلڈکپ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں گے اس لیے بظاہر وہ پاکستان کیلیے اپنا آخری ون ڈے میچ کھیل چکے ہیں۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے بھی گذشتہ دنوں سرفراز احمدکو فون کر کے حوصلہ بڑھایا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔