- مالیاتی پوزیشن آئی ایم ایف کے معاشی استحکام کے دعوؤں پر سوالیہ نشان
- چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529 ارب کی ریکارڈ سطح پر
- یہ داغ داغ اُجالا، یہ شب گزیدہ سحر
- یکم مئی کے تقاضے اور مزدوروں کی صورت حال
- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
- چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہی ہوگی، ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے
- یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات
- بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
- ذوالفقار علی بھٹو لا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے لیے انٹرویوز، تمام امیدوار ناکام
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- گجر، اورنگی نالہ متاثرین کے کلیمز داخل کرنے کیلیے شیڈول جاری
- نادرا سینٹرز پر شہریوں کو 30 منٹ سے زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا، وزیر داخلہ
- ڈونلڈ ٹرمپ پر توہین عدالت پر 9 ہزار ڈالر جرمانہ، جیل بھیجنے کی تنبیہ
- کوئٹہ میں مسلسل غیر حاضری پر 13 اساتذہ نوکری سے برطرف
- آن لائن جنسی ہراسانی اور بلیک میلنگ میں ملوث ملزم گرفتار
- انکم ٹیکس جمع نہ کروانے والے پانچ لاکھ سے زائد شہریوں کی موبائل سمز بلاک
- میئر کراچی کا وزیراعظم کو خط، کراچی کے ٹریفک مسائل پر کردار ادا کرنے کی درخواست
- رانا ثنا اللہ وزیراعظم کے مشیر تعینات، صدر مملکت نے منظوری دے دی
- شرارتی بلیوں کی مضحکہ خیز تصویری جھلکیاں
مانیٹرنگ ختم، لیاری ایکسپریس وے پر مخالف سمت سے ٹریفک چلنا شروع ہوگئی
کراچی: موٹرے پولیس کی غفلت اورلاپرواہی کے سبب لیاری ایکسپریس وے پرٹریفک کی مانیٹرنگ کا نظام یکسر ختم ہوکر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
لیاری ایکسپریس وے سے موٹروے پولیس عملی طور پر غائب ہے جس سے ایکسپریس وے پر مخالف سمت سے ٹریفک کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے جوکسی بدترین ٹریفک حادثے کاسبب بن سکتی ہے، ایکسپریس وے پرگاڑیوں کی رفتارکی حد’’اسپیڈلمٹ‘‘ پرعملدرآمد بھی ختم ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ سے براستہ یاسین آباد،لیاقت آباد، لسبیلہ اورگارڈن سے ماری پور روڈ پر اترنے والے لیاری ایکسپریس وے پرمخالف سمت سے تیز رفتار ٹریفک کی آمدورفت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور حیرت انگیز طور پر سرکاری گاڑیاں بالخصوص پولیس اورسرکاری افسران لیاری ایکسپریس وے کو مخالف سمت سے سہراب گوٹھ جانے کے لیے استعمال کررہے ہیں جس کے سبب سہراب گوٹھ سے ماری پورجانے والے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے اور متعلقہ پل کے ایک ہی ٹریک پر دو طرفہ ٹریفک چل رہی ہے۔
لیاری ایکسپریس وے پر موٹروے پولیس کی عدم موجودگی کے سبب مخالف سمت سے آنے والے ٹریفک کو روکنے والا کوئی نہیں ہے زیادہ تر ٹریفک گارڈن انٹرسیکشن سے لیاری ایکسپریس وے پر مخالف سمت کی جانب آرہا ہے اورمخالف سمت سے آنے والے ٹریفک میں اکثریت پولیس موبائلوں، بکتربند گاڑیوں اور دیگر سرکاری گاڑیوں کی ہے جبکہ کئی اعلیٰ پولیس افسران بھی اولڈ سٹی ایریا سے گلشن اقبال یا سہراب گوٹھ جانے کیلیے خلاف ضابطہ اسی مخالف سمت کو پروٹوکول کے ساتھ استعمال کررہے ہیں۔
لیاری ایکسپریس وے پر گاڑیوں کی رفتارکی حد متعین ہونے کے باوجود مانیٹرنگ کا نظام ختم ہوجانے سے گاڑیاں معینہ حد سے زائد رفتار سے سفرکررہی ہیں جبکہ ایکسپریس وے پر دوران سفر ڈرائیورز موبائل فون کا کھلے عام استعمال کررہے ہیں،سہراب گوٹھ سے ماری پورجانے والے ٹریک پر لیاری ایکسپریس وے کے تمام انٹرسیکشنز پر صرف چنگی وصول کرنے کے لیے چوکیوں میں عملہ موجود ہے،عملہ اور موٹر وے پولیس مخالف سمت سے آنے والی ٹریفک کی روک تھام کے لیے موجود نہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔