- آپ اپنی آئینی حدود جانتے ہیں مگر تجاوز کئی گنا زیادہ ہوتا ہے، مولانا فضل الرحمٰن
- فیصل آباد میں شوہر نے دو بیویوں اور چار بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی
- وزیراعظم نے گندم درآمد کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی
- لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث خراسانی گروپ کا کارندہ گرفتار
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: فتح کو ترسی پاکستان ٹیم نے جیت کا ذائقہ چکھ لیا
- ترکیہ نے اسرائیل سے تمام تجارت بند کردی
- پاکپتن میں سفاک شوہر اور سسرالیوں نے گھر نام نہ کرنے پر خاتون کو زہر دے دیا
- ایران نے امریکی و برطانوی حکام اور کمپنیوں پر پابندی لگادی
- محمود اچکزئی کا سابق نگران وزیر اور ڈی سی کوئٹہ کو 20 ارب ہرجانے کا نوٹس
- مینڈیٹ نہ ملنے کی وجہ سے نواز شریف وزارت عظمی سے پیچھے ہٹ گئے، محمد زبیر
- آڈیو لیکس کیس، آئی بی کا بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینے کا فیصلہ
- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
مودی سرکار کا دباؤ: مقبوضہ کشمیر لاک ڈاؤن کے خلاف درخواست کی سماعت ملتوی
نئی دہلی: انڈین کانگریس کے تحسین پوناوالا نے بھارتی سپریم کورٹ میں مقبوضہ کشمیر کے لاک ڈاؤن کے خلاف درخواست دائر کی ہے جس کی سماعت آج متوقع تھی لیکن مودی سرکار کے دباؤ میں آکر بھارتی سپریم کورٹ نے بھی اس درخواست کی سماعت 2 ہفتے کےلیے ملتوی کردی ہے۔ اس درخواست کی سماعت جسٹس ارون مشرا، جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس اجے رستوگی پر مشتمل تین رکنی بنچ کررہی ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ درخواست میں بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور 35 اے کی منسوخی کو چیلنج نہیں کیا گیا بلکہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیلی فون، موبائل، انٹرنیٹ اور ٹیلی ویژن چینلوں کی بندش اور دوسری پابندیاں ختم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں عید پر بھی کرفیو، شہری نمازِعید اور قربانی سے محروم
اسی درخواست میں بھارتی سپریم کورٹ سے یہ استدعا بھی کی گئی ہے کہ وہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد بھارتی آئین میں کشمیر کی حیثیت کے ازسرِنو تعین کے حوالے سے اعلی عدالتی کمیشن بھی قائم کرے جبکہ کشمیر کی سیاسی قیادت کو بھی رہا کیا جائے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ، مزید 70 ہزار فوجی تعینات کرنے کا فیصلہ
قبل ازیں بھارتی سپریم کورٹ میں مقبوضہ کشمیر سے شائع ہونے والے انگریزی اخبار ’’کشمیر ٹائمز‘‘ کی ایگزیکٹیو ایڈیٹر انورادھا بھاسن نے بھی ایک پٹیشن جمع کروائی تھی جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کام کرنے والے صحافیوں پر لگائی ہوئی پابندیاں اٹھائی جائیں تاکہ وہ مقبوضہ وادی کے درست حالات دنیا کے سامنے لا سکیں اور اپنے فرائض درست طور پر ادا کرسکیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔