- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
- چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان
- جادوئی مشروم ڈپریشن کے لیے مفید قرار
- صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
- موٹر وے پولیس سے تلخ کلامی کرنیوالی خواتین کی ضمانت منظور
- گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی
- بیوی پر تیزاب پھینکنے والے شوہر کو 14 سال قید بامشقت، 10 لاکھ جرمانہ
- بلوچستان میں کسانوں سے 5 لاکھ ٹن گندم خریداری شروع کرنے کا فیصلہ
- شراب برآمدگی کیس : علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے برآمد بوتل عدالت میں پیش
- الخدمت فاؤنڈیشن کا اُردن سے غزہ امدادی سامان بھجوانے کیلیے معاہدہ
- فیض آباد دھرنا کیس؛ وفاقی حکومت کی نظرثانی اپیل سماعت کیلیے مقرر
- برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا
- حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری
- او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ
- گیری کرسٹن کی بطور ہیڈکوچ تعیناتی؛ پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز قرار
مقدمات کی منصفانہ سماعت اور انصاف تک رسائی سب کا بنیادی حق ہے، چیف جسٹس
لاہور: چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ مقدمات کی منصفانہ سماعت اور انصاف تک رسائی سب کا بنیادی حق ہے، معاشرے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے بنیادی حقوق کے اس پہلو کی اہمیت کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
لاہور میں سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام فری ٹرائل کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں فری ٹرائل کے حوالے سے آئین کا آرٹیکل 10 اے اٹھارویں ترمیم کے اندر شامل کیا گیا ہے کیونکہ مقدمات کی شفاف اور جلد سماعت کے بغیر انصاف فراہم نہیں کیا جا سکتا، پاکستان میں انصاف کی فراہمی اور نظام کو بہتر بنانے کے لئے تمام متعلقہ طبقوں سے مشاورت کے بعد قومی عدالتی پالیسی مرتب کی گئی ہے جس کا مقصد عدلیہ کو مضبوط کرنا ہے تاکہ عدلیہ ادارتی اور انتظامی خود مختاری کو استعمال کرے اور مقدمات کا فیصلہ منصفانہ اور شفاف انداز میں مکمل آزادی سے کر سکے۔
چیف جسٹس نے کہا کہ عدلیہ کے اختیار میں نہیں کہ وہ رائج الوقت قوانین میں ترامیم کرے تاہم پالیسی کے تحت مقدمات میں درپیش تاخیر کو کم کرنے، مقدمات کی جلد سماعت کرنے اور منصفانہ اور شفاف انصاف کے لئے چند اقدامات کئے گئے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خفیہ ایجنسیوں کو اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال سے باز رکھنے اور اختیارات کو انتظامیہ اور عدلیہ کی زیر نگرانی قانون کے مطابق رکھنے کے لئے تفتیش برائے منصفانہ حق سماعت کا قانون مجریہ 2013 نافذ کردیا گیا ہے، تقریب سے سپریم کورٹ بار کے صدر میاں اسرار الحق سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔