- لاہور: پارکوں میں جوڑوں کی وڈیوز بنا کر وائرل کرنے والے وکیل کا لائسنس معطل
- کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں مزید 6 ماہ کی توسیع منظور
- زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں اضافہ، 8 ارب ڈالر کی سطح پر آگئے
- شدید گرمی کی لہر نے جنوبی ایشیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا؛ اسکول بند
- پنجاب میں سرکاری محکموں میں بھرتی اور دیگر سہولیات کیلیے خصوصی افراد کی آن لائن رجسٹریشن کا آغاز
- حماس کی حمایت پر برطانوی پولیس افسر کو آئندہ ماہ سزا سنائی جائے گی
- جنوبی وزیرستان کے سیشن جج کے اغواء میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک،آئی ایس پی آر
- تحریک انصاف نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
- ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
- وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا اشارہ دے دیا
- کراچی کے مختلف علاقوں میں 2.3 شدت کا زلزلہ
- جامعات میں طلبا کے اسرائیل مخالف مظاہرے ’خلل انگیزی‘ ہیں؛ امریکا
- ملک میں گاڑیوں کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی
- زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپے کی قدر مستحکم
- امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
- غصے کی حالت دل کی بیماریوں کا خطرہ بڑھا دیتی ہے، ماہرین
- بونے گھوڑے نے لمبی ترین دُم کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا
- گوگل کا آڈیو ایموجیز کے فیچر پر کام جاری
- چین میں سڑک ٹوٹنے سے متعدد گاڑیاں کھائی میں جاگریں؛ 48 افراد ہلاک
- موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے
ایرانی آئل ٹینکر کو رہا کرنے کے حکم کے باوجود امریکا ہٹ دھرمی پر قائم
واشنگٹن: جبرالٹر کی عدالت عظمیٰ کی جانب سے ایرانی تیل بردار بحری جہاز کو رہا کرنے کے حکم کے باوجود امریکا نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئل ٹینکر کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کردیئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے محکمہ انصاف کی جانب سے ایران کے تیل بردار بحری جہاز ’’گریس-1‘‘ کی گرفتاری کے لیے وارنٹ جاری کردیئے ہیں جس سے ایک نئے تنازع نے سر اُٹھالیا ہے۔
امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی آئل ٹینکر پاسداران انقلاب کی ملکیت ہے جس پر امریکا نے پابندیاں عائد کررکھی ہیں اور یہ جہاز شام کو تیل کی فراہمی کر کے امریکی مالیاتی نظام پر ضرب لگانے کی کوشش میں ملوث ہے۔
یہ خبر پڑھیں : جبرالٹر کی عدالت نے ایرانی بحری جہاز کو رہا کرنے کا حکم دے دیا
جبرالٹر کی سپریم کورٹ نے گزشتہ روز ہی امریکی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے ایرانی آئل ٹینکر کی فوری رہائی کے لیے جبرالٹر پولیس اور برطانوی سیکیورٹی فورس کو حکم جاری کیا تھا اور بحری جہاز اپنی منزل کی جانب روانگی کی تیاری کر رہا تھا۔
واضح رہے کہ برطانوی نیول کے اہلکاروں نے ایران کے تیل بردار بحری جہاز کو یورپی یونین کی جانب سے عائد پابندی کے باوجود شام کو تیل سپلائی کرنے کے الزام میں 43 روز قبل تحویل میں لیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔