- رواں مالی سال کے 9 ماہ میں مالیاتی خسارہ 4337 ارب سے تجاوز کرگیا
- ترکیے کا عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف نسل کشی کیس میں فریق بننے کا اعلان
- سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، اسکول بند
- قومی اسمبلی میں آزاد اراکین کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم، فہرست جاری
- کلرکہار؛ موٹروے پولیس اور خواتین کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل
- اپیکس کمیٹی سندھ کا ہنگامی اجلاس طلب
- کراچی میں پارہ 39.4 ڈگری تک پہنچ گیا، کل 40 ڈگری تجاوز کرنے کا امکان
- پنجاب میں مزید 31 اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات
- متحدہ اور پی پی میں ڈیڈ لاک ختم، ملکر قوم کی خدمت کرنے پر اتفاق
- علی ظفر سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد
- چیمپئنز ٹرافی: بھارت کے میچز ایک ہی شہر میں کرانے کی تجویز
- اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ؛ ملائیشیا میں فاسٹ فوڈ برانڈ کے ریسٹورینٹس بند ہوگئے
- حکومت اسٹیل مل بحال نہیں کرسکتی تو سندھ حکومت کے حوالے کردے، بلاول
- صدر مملکت کا کراچی اور کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- پالتو بلی کی ایک چھوٹی سی غلطی نے گھر کو آگ لگادی
- 200 سے زائد پُرانی کتب پر زہریلی دھاتوں کے نقوش دریافت
- وٹامن ڈی اور قوتِ مدافعت کے درمیان ممکنہ تعلق کا انکشاف
- ہم نے قائداعظم کا اسرائیل مخالف نظریہ سمجھا ہی نہیں، مولانا فضل الرحمان
- کے ٹو ایئرویز کو کارگو لائسنس جاری
- امریکی وزیر خارجہ اسرائیل پہنچ گئے؛ جنگ بندی کیلیے پُرعزم
آصف زرداری پمز کے شعبہ امراض قلب منتقل
اسلام آباد: پمز اسپتال کی انتظامیہ نے شعبہ امراض قلب کے پرائیویٹ وارڈ کو سب جیل کا درجہ دینے کی درخواست کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث دوپہر ایک بجے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ان کے بلڈ پریشر، شوگر سمیت کمر کی تکلیف کا چیک اپ کیا گیا اور کارڈیک ٹیسٹ بھی کیے گئے، ترجمان پمز ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق ڈاکٹروں کے مشورے پر آصف زرداری کو شعبہ امراض قلب میں داخل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
پمز اسپتال کی انتظامیہ نے امراض قلب وارڈ کو سب جیل قرار دینے کے لیے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کو خط لکھ دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نیب کے زیر ٹرائل آصف زرداری کو ڈاکٹروں کے مشورے پر اسپتال میں رکھا گیا ہے، لہذا مختص وارڈ کو سب جیل قرار دیا جائے۔
خط کی کاپی چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی پولیس اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر آئی سی ٹی، ڈی جی نیب اور وفاقی سیکریٹری صحت کے پی ایس کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔