- بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار
- نند کی شادی پر انگوٹھی اور ٹی وی دینے پر بیوی نے شوہر کو قتل کروادیا
- وزیراعظم شہباز شریف نے اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کردیا
- باجوڑ میں برساتی نالے میں پھنسنے والی خاتون کے ہاں 4 بچوں کی پیدائش
- جسٹس بابر ستار کے پاس پاکستان کے علاوہ کسی اور ملک کی شہریت نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ
- اس وقت دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ عدم مساوات ہے، وزیراعظم
- غزہ سے متعلق احتجاج؛ جامعہ کراچی کا امریکی یونیورسٹیز کے اساتذہ و طلبہ سے اظہار یکجہتی
- مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد مل گئی، پولیس نے ملزم سے اقبال جرم بھی کرالیا تھا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ کیا ہو؟ ہرشا بھوگلے نے بتادیا
- عراق میں ہم جنس پرستی پر 15 سال قید کی سزا کا قانون منظور
- لاہور کے اسپتال میں ڈکیتی، ڈاکوؤں نے مریضوں اور عملے کو لوٹ لیا
- پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کا باقاعدہ اعلان کردیا
- وزیراعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات، مختلف منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ
- عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے این آر او چاہتے ہیں جو انہیں نہیں ملے گا، عظمی بخاری
- برطانیہ؛ بچیوں کیساتھ جنسی زیادتی پر 24 ملزمان کو 346 سال قید
- خراب پرفارمنس؛ صائم، عثمان، اعظم خان کا مستقبل کیا ہوگا؟ کپتان کا بیان آگیا
- کراچی میں دیوروں کے ہاتھوں بھابھی قتل
- کراچی اور بلوچستان پولیس کو مطلوب بی ایل اے کا دہشتگرد ساتھی سمیت گرفتار
- رشتے دار کو خون دینے اسپتال آنے والا نوجوان حادثے میں جاں بحق
- امریکی جامعات میں اسرائیل مخالف مظاہرین پر پولیس کا حملہ؛ متعدد طلبا زخمی
دوران پرواز 2 سالہ بچے کی موت پر سعودی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ
ریاض: سعودی عرب سے پرواز کرنے والے طیارے میں 2 سالہ بچے کا انتقال ہوگیا جس پر طیارے کو کینیڈا کے ایک جزیرے پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عربیئن ایئرلائنز کی جدہ سے واشنگٹن جانے والی پرواز میں دو سالہ بچے کی طبیعت بگڑ گئی، عملے نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی لیکن بچے کی طبیعت سنبھل نہ سکی جس پر طیارے کو ہنگامی طور پر کینیڈا کے جزیرے نیو فاؤنڈ لینڈ میں لینڈنگ کرنا پڑی۔
بچے کو ہنگامی لینڈنگ کے بعد ایئرپورٹ کے قریبی واقع اسپتال لے جایا گیا جہاں بچے کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے۔ موت کی وجہ کا تعین کرنے کے لیے ضروری ٹیسٹس کیے گئے ہیں۔ تاحال وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔ بچے اور والدین کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
سعودی عربیئن ایئرلائنز کا طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دو گھنٹے بعد اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگیا۔ ایئرلائن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جب کہ سعودی سول ایوی ایشن کی جانب سے بھی تحقیقات کا اعلان کیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔