- ٹی20 ورلڈکپ؛ سابق کرکٹر نے محمد عامر کو اپنے اسکواڈ سے باہر کردیا
- فوڈ رائیڈر جلد ڈلیوری کے چکر میں 28 چالان کروا بیٹھا
- لاہور کے حلقہ پی پی 161 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا فیصلہ کالعدم قرار
- اسرائیلی کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری؛ بچوں سمیت 34 فلسطینی شہید
- بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل منتقلی کیس میں عدالت سے باہر تصفیے کا امکان
- لاپتہ افراد کیس؛ سندھ ہائیکورٹ نے جبری گمشدگی پر سوالات اٹھا دیے
- وزیرستان؛ مسلح ملزمان سرکاری اسکول میں داخل، آتشیں مواد سے دھماکا
- ججز خط کیس؛ عدلیہ کو اپنی مرضی کے راستے پر دھکیلنا بھی مداخلت ہے، چیف جسٹس
- عدت کیس؛ خاور مانیکا کا سیشن جج پر عدم اعتماد کا اظہار
- سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف نیب ریفرنس ختم
- وزیراعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور کو بھیجا گیا الیکشن کمیشن کا نوٹس معطل
- پاکستان کو کمزور طبقے کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے مالی اہداف پر عمل کرنا ہوگا، آئی ایم ایف
- 2023، آئی پی آر کی خلاف ورزیوں سے خزانے کو 800ارب کا نقصان
- تمباکو، چینی، سیمنٹ کھاد پر لاگو ٹریک سسٹم میں خامیوں کا انکشاف
- پاکستان کا چین سے مل کر سولر پینلز کی تیاری کا منصوبہ
- 2023، بینک صارفین کو ایک ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف فراہم
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ کیا ہو؟ سلمان بٹ نے بتادیا
- کامیابی اس روز ہوگی جس دِن قرض سے نجات پائیں گے، وزیراعظم
- سی سی پی نے آرامکو میں 40 فیصد ایکویٹی حصص کے حصول کی منظوری دیدی
- پاکستانی ٹاپ آرڈر پر تجربات بند کرنے کا مطالبہ
اپنے ملک میں کھیلنے پر بے حد خوش ہوں، نسیم شاہ
راولپنڈی: قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا ہے کہ اپنے ملک میں کھیلنے پر بے حد خوش ہوں۔
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ پچ فاسٹ بولرز کے لیے سازگار تھی، لنچ سے پہلے بھی وکٹ لینے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہیں ہوسکا، ہماری کوشش ہوگی سری لنکن ٹیم کو 250 پر آؤٹ کردیں۔
نسیم شاہ نے کہا کہ اپنے ملک میں انٹرنیشنل میچ کھیلنے پر بے حد خوش ہوں، پاکستانی گراؤنڈ میں شائقین کے سامنے کھیلنے کا مزا آتا ہے پریشر کوئی نہیں تھا لیکن بہت پرجوش تھا، ہر گیند کے ساتھ شائقین نے بہت سپورٹ کیا بہت مزا آیا، کراؤڈ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو وقت نکال کر میچ دیکھنے آئے۔
ایک سوال کے جواب میں نسیم شاہ نے کہا کہ کوچز بہتر سمجھتے ہیں کہ وکٹ میں اسپنر کی ضرورت ہے یا نہیں، لنچ بریک کے بعد کچھ حکمت عملی تبدیل کی جس کا نتیجہ اچھا ملا۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے جتنا کھیلوں اپنے ملک کے لئے کھیلوں تاکہ لوگ اچھے لفظوں میں یاد کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔