- ٹی20 ورلڈکپ؛ قومی ٹیم میں فرسٹ چوائس وکٹ کیپر کیلئے کانٹے کا مقابلہ
- ہم محنت کش جگ والوں سے!
- کراچی میں جمعے سے گرمی کی لہر میں کمی متوقع
- کراچی؛ تیز رفتار کار ڈمپر سے جا ٹکرائی، نوجوان جاں بحق، 4 زخمی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان! مچل مارش مقرر
- کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار
- وزیراعظم نے غیر ضروری خریدی گئی گندم کی تحقیقات کرانے کی منظوری دیدی
- دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا اعلان آج ہوگا
- میکسیکو میں چوہے کا سوپ بیچنے والی واحد دکان
- ایسٹرازینیکا کووِڈ ویکسین سنگین بیماری کا سبب بن سکتی ہے، کمپنی کا اعتراف
- لاکھوں صارفین کا ڈیٹا چُرا کر فروخت کرنے والے اکاؤنٹس پر پابندی عائد
- مالیاتی پوزیشن آئی ایم ایف کے معاشی استحکام کے دعوؤں پر سوالیہ نشان
- چینی پاور پلانٹس کے بقایاجات 529 ارب کی ریکارڈ سطح پر
- یہ داغ داغ اُجالا، یہ شب گزیدہ سحر
- یکم مئی کے تقاضے اور مزدوروں کی صورت حال
- گھٹیا مہم کسی کے بھی خلاف ہو ناقابل قبول ہے:فیصل واوڈا
- چیمپئنز ٹرافی 2025؛ ٹیموں کو شیڈول بھیج دیا ہے، چیئرمین پی سی بی
- پنجاب کی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 49 افسران کے تبادلے
- یوم مزدور پر صدر مملکت اور وزیراعظم کے پیغامات
- بہاولپور؛ زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشت گرد اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
مودی حکومت مسلمانوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہے، صدر عارف علوی
اسلام آباد: صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت میں نریندر مودی حکومت مسلمانوں کے خلاف جنگ میں مصروف ہے۔
صدر مملکت عارف علوی نے ایک ویڈیو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز سے اب تک بھارت سے ہزاروں پیغامات موصول ہو چکے ہیں جس میں سے ایک کو ٹوئٹ کر رہا ہوں، یہ لڑکی روتے ہوئے دہلی میں جامعہ ملیہ یونیورسٹی کے اندر بھارتی پولیس کی جانب سے لڑکیوں پر بہیمانہ تشدد کے حوالے سے بتا رہی ہے۔
Out of 1000s of messages that have come out of India since y/day, I am tweeting this one particularly as this girl cries & narrates the brutal police action on girls inside the mosque at Jamia Milia Univ in Delhi. Modi Govt is at war with Muslims using fascist Hindutva barbarism. pic.twitter.com/3BmR2fROqj
— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) December 16, 2019
صدر عارف علوی نے مزید کہا کہ مودی حکومت ہندوتوا فسطائیت کو استعمال کرتے ہوئے مسلمانوں کے خلاف جنگ کر رہی ہے۔
عارف علوی نے پولیس تشدد کیخلاف احتجاج کرنے والے جامعہ ملیہ دہلی کے طلبہ کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ فیض احمد فیض کی معروف انقلابی نظم ’ہم دیکھیں گے‘ گنگنا رہے ہیں۔
عارف علوی نے کہا کہ بھارتی مظالم کے باوجود جامعہ ملیہ دہلی کے نوجوانوں کے حوصلے ناقابل یقین حد تک بلند ہیں، طلبہ کا احتجاج غیر معمولی ہے اور فاشسٹ مودی حکومت کے جو بھی عزائم ہوں وہ بہادر اقلیت کو دبا نہیں سکتے۔
While the brutalities continue, these brave Jamia Milia Delhi youngsters keep their spirits up. ِIncredible. An exceptionally brave minority cannot be suppressed, whatever the intentions of the Fascist Hindutva Govt. of India.
ہم دیکھِیں گے pic.twitter.com/bzBKeoxfhD— Dr. Arif Alvi (@ArifAlvi) December 16, 2019
واضح رہے کہ مودی حکومت نے مسلمانوں سے امتیازی سلوک پر مبنی شہریت کا متنازع قانون منظور کیا ہے جس کے تحت پاکستان، افغانستان اور بنگلا دیش سے آنے والے غیر مسلم تارکین وطن کو شہریت دی جائے گی لیکن مسلمانوں کو شہریت نہیں دی جائے گی۔
اس قانون کے خلاف بھارت بھر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔