- آرمی چیف سے کہوں گا فوج اور لوگوں کو آمنے سامنے نہیں کیا جاتا، عمران خان
- 4 دن قبل دفنائے گئے آدمی کو زندہ باہر نکال لیا گیا؛ ملزم گرفتار
- وزیراعلیٰ کے پی کا نگراں حکومت کے اقدامات کی تحقیقات کا اعلان
- پنجاب میں رواں ماہ ہیٹ ویو، بارشوں اور طوفان کا الرٹ جاری
- کراچی میں منشیات فروش گینگ کی خاتون رکن گرفتار، آئس برآمد
- او جی ڈی سی ایل کا تیل و گیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان
- حب چیک پوسٹ کے قریب چیکنگ، بسوں، ٹرکوں اور گاڑیوں سے نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد
- فرنچائز اور بورڈ پی ایس ایل2025 فائنل، پلے آف میچز انگلینڈ میں کروانے پر متفق
- 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس، بشریٰ بی بی کا عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار
- ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر شناختی کارڈ بنانے کی سہولت دینے کا فیصلہ
- بجلی کے نرخ بڑھانے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت مکمل
- وزیراعظم سے چینی وفد کی ملاقات، کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری پر اظہار دلچسپی
- پاکستان اپنی سالمیت، علاقائی خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ، دفتر خارجہ
- ’’یہ کہہ کہہ کر تھک گئے ہیں ورلڈکپ جیتیں گے؟ انشااللہ اس مرتبہ کرکے دیکھائیں گے‘‘
- 2 ریاستی حل تک فلسطین میں اقوام متحدہ کی امن فوج تعینات کی جائے؛ عرب لیگ
- سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہو گئی
- غزہ میں جو کچھ کیا قانون کے مطابق کیا؛ اسرائیل کی عالمی عدالت میں ڈھٹائی
- جلد پاکستان آئیں گے! کوہلی کی ٹیلیفونک کال کی ویڈیو وائرل
- کراچی سے کالعدم تحریک طالبان کا کمانڈر گرفتار، امریکی ساختہ بم برآمد
- زرتاج گل سے تلخ کلامی؛ طارق چیمہ کی اسمبلی رکنیت مختصر معطلی کے بعد بحال
گھارو، ہندوؤں کے مذہبی تہوار دیوالی پر رنگا رنگ تقاریب، شہر بھر میں چراغاں
گھارو: ہندوئوں کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقعے پر گھارو میں جشن کا سماں، گھروں اور مندروں میں چراغاں، پوچا پاٹ کی تقریبات میں ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے خصوصی پراتھنائیں، مٹھائیاں تقسیم، پٹاخے پھوڑ کر جشن منایا گیا، دیوالی کی شب رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد۔
تفصیلات کے مطابق ہندو دھرم کے سب سے بڑے تہوار دیوالی کے موقع پر گھارو میں زبردست چراغاں کیا گیا، مندروں اور گھروں میں دیے روشن کرکے پوجا پاٹ کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملکی سلامتی، خوشحالی و امن و امان کی بحالی کے لیے خصوصی پراتھنائیں کی گئیں۔
ہندو برادری نے نئے کپڑے پہن کر مٹھائیاںتقسیم کیں جبکہ نوجوانوں اور بچوں نے پٹاخے پھوڑ کر دیوالی کا جشن منایا جبکہ دیوالی کی شب رنگا رنگ تقریبات کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں مذہبی ڈرامے اور ٹیبلوز پیش کیے گئے۔ حیدرآباد کی ہندو برادری نے بھی اپنا مذہبی تہوار دیوالی جوش و خروش کے ساتھ منایا اور خصوصی پوجا پاٹ کی۔ دیوالی کے موقع پر ہندو مرد و خواتین اور بچوں نے نئے کپڑے زیب تن کیے اور گھروں میں دیے جلائے، جب کہ گھروں کے اندر ہی خاص لکشمی دیوی کی خصوصی پوجا پاٹ بھی کی، جس کے دوران دھن دولت میں اضافے کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور پوجا کے بعد ایک دوسرے کو پرساد کھلایا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔