- فوج کو متنازع بنانے کا ڈرامہ بند ہونا چاہئے، سینیٹر فیصل واوڈا
- وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات
- بھارت: شرپسندوں نے مسجد میں گھس کر امام کو شہید کردیا
- آئی ایم ایف نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
- پاکستان، آزاد کشمیر میں سرمایہ کاری کیلیے ہر ممکن مدد فراہم کرے گا، آصف زرداری
- کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
- لاہور: گندم کی خریداری نہ ہونے پر احتجاج کرنے والے کسان گرفتار
- اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سیاح کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار
- کراچی پولیس کا اغوا برائے تاوان کا ایک اور کیس سامنے آگیا
- اے ایس پی شہر بانو نقوی شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل
- انتخابی نتائج کیخلاف جماعت اسلامی کا سپریم کورٹ جانے کا اعلان
- ضلع خیبر: سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
- وکیل کے قتل میں مطلوب خطرناک اشتہاری آذربائیجان سے گرفتار
- معیشت میں بہتری کے لیے بڑے پیمانے پر اصلاحات کرنے جارہے ہیں، وزیراعظم
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بڑھ گئی
- کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، منگل کو پارہ 40 تک جانے کا امکان
- سعودی عرب میں لڑکی کو ہراساں کرنے پر بھارتی شہری گرفتار
- رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے اور مخلص دوست ہیں، صدر مملکت
- کراچی: او اور اے لیول امتحانات میں بدترین بد انتظامی سے ہزاروں طلبہ اذیت کا شکار
- عجیب و غریب ڈیزائن کی حامل گاڑیاں
حکیم اللہ محسود کو’’شہید‘‘ قراردینا اسلامی تعلیمات کے منافی ہے، سنی اتحاد کونسل کا فتویٰ
لاہور: سنی اتحاد کونسل نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق سربراہ حکیم اللہ محسود کو شہید قرار دینے کو اسلامی قوانین کےمنافی قرار دے دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے 30 سے زائد علما کی جانب سے جاری ایک مشترکہ فتوے میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق سربراہ حکیم اللہ محسود کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کو شہید قراد دینا اسلامی قوانین کے منافی ہے، امریکی ڈرون حملے بدترین ظلم، غیر اخلاقی، غیر قانونی اورغیرانسانی مجرمانہ عمل ہے لیکن ان حملوں کو جواز بنا کر خود کش حملے کرنا گناہ اور بے گناہ انسانوں کو ہلاک کرنا جرم ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے علما بورڈ کی جانب سے کہاگیا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحما ن قرآنی اصطلاحات کا تمسخر نہ اڑائیں، شہید کی اصطلاح کا مذاق اڑانا اسلام کی توہین ہے۔
واضح رہے کہ سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے 2 روز قبل 100 سے زائد علما سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق سربراہ حکیم اللہ محسود کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کو “شہادت” قرار دینے کے حوالے سے شرعی رائے مانگی تھی جس پر آج 30 سے زائد علما نے حکیم اللہ محسود کی ہلاکت کو شہادت قرار دینے کو اسلامی تعلیمات کے منافی قرار دیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔